پریا پرکاش ایک انسٹاگرام پوسٹ سے کتنا کماتی ہیں؟
گزشتہ ماہ ایک مختصر سی گانے کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد عام سی ملیالم اداکارہ پریا پرکاش واریئر اسٹار بن گئیں۔ پریا نے ایک ویڈیو میں اپنے چہرے کے تاثرات سے لوگوں کو دیوانہ کرلیا اور ان کی اس ویڈیو نے سوشل میڈیا پر خوب دھوم مچائی۔ تاہم ان کی یہ ڈیبیو فلم اب تک ریلیز نہیں ہوئی ہے اس کے باوجود انہوں نے صرف ایک گانے سے اتنی شہرت حاصل کرلی ہے۔ حال ہی میں ان کی آنے والی فلم کا گانا 'مانیکیا مالارایا پووی' ریلیز ہوا تھا۔ جس کی پوری ویڈیو کو دیکھ کر لوگ ان کے اور بھی زیادہ دیوانے ہوگئے۔ حیرت کی بات ہے کہ 19 سالہ لڑکی اتنے کم عرصے میں انٹرنیٹ سینسیشن بننے والی شاید پہلی اداکارہ ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بھارت کے ساتھ ساتھ پورے دنیا سے ان کے فالوورز بڑھتے جارہے ہیں۔ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سے ایک ماہ کے دوران ان کے فالوورز کی تعداد 2 اعشاریہ 1 ہزار سے بڑھ کر 5 اعشاریہ 1 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ پریا پرکاش اب اشتہاراتی دنیا میں بھی مشہور ہوتی جارہی ہیں۔ بہت سے ایڈورٹائیزنگ کمپنیاں اپنی مصنوعات کو انسٹاگرام پر پروموٹ کرنے کے لئے پریا پرکاش کا سہارا لے رہی ہیں۔ ایک معروف ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق پریا پرکاش ایک پروموشنل اشتہار کی پوسٹ کے عوض 8 لاکھ روپے وصول کرتی ہیں۔ بشکریہ : entertales