آج کا دن کیسا رہے گا؟ 12 مارچ 2018

شائع 12 مارچ 2018 05:12am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو اپنے پیاروں خاص کر اپنی شریک حیات کا خیال رکھنا لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے فضول اخراجات پر قابو پاکر اپنے گھر میں ہونے والی کسی بھی ممکنہ لڑائی سے بچ سکیں گے۔ کسی سفر کا ارادہ نہ ہونے کے باوجود کسی سفر پر جانا مجبوری بن سکتا ہے۔

ثور (April20-May20)

اپنے موجودہ معاملات کو طے کرنے کے لئے آپ کے پاس مناسب وقت نہ ہوگا اسی لئے مزید ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے سے گریز کریں ورنہ نئے کام شروع کرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اگر غور سے دیکھیں گے تو علم ہوجائے گا کہ ابھی تک آپ کے پرانے کام ادھورے پڑے ہوئے ہیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے لئے بہت زیادہ مصروفیت بھرا شیڈول طے نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ کچھ غیر متوقع حالات پیدا ہونے سے آپ کی منصوبہ بندی مکمل طور پر تبدیل ہوسکتی ہے جبکہ اچانک حالات کے بدلنے کی وجہ سے آپ کو اپنا آپ متوازن رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے طے شدہ شیڈول میں سے عجلت کا لفظ نکال کر اپنے معاملات کو انجام تک پہنچانے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ کسی بھی حالت میں وقتی مفادات کے حصول کے لئے تضاد بیانی سے کام نہ لیں ورنہ آپ کے بڑے قریبی دوست آپ سے ناراض ہوسکتے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اگر آپ نے اپنی توجہ کام یا فرائض پر مبذول نہ کی تو آپ کے سینیئرز کی جانب سے آپ کی سرزنش بھی ہوسکتی ہے کیونکہ کئی ایک اہم کام ابھی تک صرف آپ کی وجہ سے ہی التواء کا شکار ہوتے آرہے ہیں اور انہیں آپ نے بروقت مکمل نہیں کیا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو اپنے دوستوں اور رشتہ داروں کا خاص خیال رکھنا پڑے گا کیونکہ اپنے منصوبوں کو آگے بڑھانے کا اور کوئی بھی راستہ موجود نہیں ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے اہداف کے حصول کے لئے چاہے کسی جذباتی رشتے کو ہی وقتی طور نظر انداز کرنا ہو ایسا کر گزریں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے پیاروں کے ساتھ کئی دنوں سے جاری رنجش کا خاتمہ ہوسکتا ہے، جن غلط فہمیوں کی بنیاد پر یہ سب کچھ کیا گیا ان کے ازالے کی کوششوں کے لئے بھی اپنی جدوجہد کو تیز کرسکیں گے۔ آج اپنے اندر حوصلہ پیدا کرکے دوسروں کا نقطہ نظر جاننے کی کوشش کریں۔

  (Oct23-Nov21)  عقرب

آج اپنے جوش و جذبات کو اپنے قابو میں رکھیں اور کسی بھی قسم کی بے چینی پیدا نہ ہونے دیں ورنہ باہمی لین دین یا گفتگو کے دوران سخت الفاظ کا تبادلہ یا گرما گرمی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے آپ کو مصروف بنانے کے لئے کچھ دیگر مصروفیات کا انتخاب ضروری ہوگا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج بہت سے معاملات میں آپ کو دوسروں کی تنقید کا سامنا کرنا پڑے گا ایسے میں کسی بھی معاملے میں آپ کا اپنا فیصلہ کوئی اہمیت نہ رکھے گا۔ اگر کسی کاروباری دورے پر جانا چاہتے ہیں تو اپنی شریک حیات کی مرضی کے خلاف ایسا نہ کریں عرنہ گھریلو حالات دباؤ کا شکار ہوجائیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج بہت سے مہماتی امور کے لئے آپ کا ذہن صاف اور اندازِ فکر واضح اہمیت کا حامل ہونا ضروری ہوگا۔ اس لئے آج کسی بھی ایسے کام کے قریب نہ جائیں جس میں کسی بھی ابہام کا شائبہ موجود ہو۔ آج اپنے محبوب یا شریک حیات کے بارے میں زیادہ فکر مند رہنا ضروری نہیں جتنا کہ اسے اس بات کا احساس دلانا ضروری ہوگا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج دوسروں سے لین دین یا مالی معاملات طے کرتے وقت ہوشیار رہنا ضروری ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے کاروباری معاملات میں کسی تضاد بیانی کا شکار نہ ہونے دیں۔ آج آپ کے بارے میں دوسرے افراد کو بہت سی امیدیں وابستہ ہوں گی۔ تمام امور کو ذاتی حیثیت دے کر اس کی اہمیت کو سمجھنے کی کوشش کریں۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے لئے بہتر لائحہ عمل یہ ہے کہ اپنے اندر مصلحت اندیشی کے جذبات پیدا کرنے کی کوشش کریں اور اسی رویے کو بروئے کار لاکر اپنے گھر والوں اور اردگرد کے لوگوں کے ساتھ معاملات کو نمٹائیں لیکن اپنے بڑوں کی باتوں کو انتہائی توجہ سے سنیں کہ وہ کیا کہہ رہے ہیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments