دلیر مہندی کو انسانی اسمگلنگ کے جرم میں دو سال قید
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پنجابی پاپ گلوکار دلیر مہندی کو 2003 میں پٹیالہ کورٹ نے انسانی سمگلنگ کے جرم میں 2 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ لیکن اس کے کچھ وقت بعد ہی انہیں ضمانت پر رہا کردیا گیا تھا۔ دلیر مہندی اور ان کے بھائی شمشیر سنگھ پر یہ الزام تھا کہ وہ لوگوں کو بھاری رقم کے عوض اپنے کریو کو ممبر پیش کرکے غیر قانونی طور پر باہر بھیجتے تھے۔ اس کے علاوہ یہ بات بھی سامنے آئی کہ ان دونوں بھائیوں نے 1998 اور 1998 میں 10 لوگوں کو اپنے گروپ کا ممبر ظاہر کر کے امریکا بھیجا تھا۔ پھر غیر قانونی طور پر انہیں وہیں چھوڑ دیا تھا۔ کچھ عرصے بعد ہی پٹیالہ پولیسں نے بخشش سنگھ کی شکایت پر دلیر مہندی اور شمشیر سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ اس کے علاوہ ان کے خلاف اور بھی دھاندلی کے الزامات درج کراوائے گئے تھے۔ 2006 میں پٹیالہ پولیس نے دہلی میں موجود دلیر مہندی کے آفس میں چھاپا مارا اور بہت سے کاغذات قبضے میں لئے، ان کاغذات میں ان لوگوں کی کیس فائلز بھی شامل تھیں جن سے ان دونوں بھائیوں نے باہر ملک بھیجنے کے عوض بھاری رقم وصول کی تھی۔ پٹیالہ پولیس نے ان دونوں بھائیوں کو بےقصور ثابت کرنے کے لئے ضمانت کی دو درخواستیں دائر کیں، جنہیں کورٹ نے خارج کردیا اور کہا کہ'ان کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں اور ساتھ ہی تحقیقات کے دائرے کو وسیع کرنے کا بھی حکم دیا'۔ بشکریہ : hindustantimes