شائع 16 مارچ 2018 10:18am

عرفان خان نے اپنی خطرناک بیماری کی تصدیق کردی

معروف بھارتی اداکار عرفان خان نے اپنی  تازہ ترین ٹویٹ میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں نیورو اینڈو کرائن ٹیومر ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ بات جاننا میرے لیے کافی مشکل ثابت ہوا۔ لیکن میرے قریبی لوگوں کی محبت اور سہارے نے مجھےنا امیدی سے بچا لیا ہے۔

عرفان خان  علاج کے لیے ملک سے باہر جا رہے ہیں ،  انہوں نے اپنے  چاہنے والوں سے دعاؤں کی اپیل کی ہے۔

پچھلے دنوں گردش کرنے والی افواہوں کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ 'نیورو' کا تعلق صرف دماغ سے نہیں ہوتا، انسان کی بیماری سے اس کے اور اس کے چاہنے والوں کے جذبات جڑے ہوتے ہیں۔

انہوں نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ انٹرنیٹ پر ہونے والی ساری باتیں صحیح معلومات کے لیے کافی نہیں ہوتیں۔ اس کے علاوہ وہ امید کرتے ہیں کہ  صحت یاب ہو کر واپس آئیں گے اور لوگوں کو اپنے احساسات اور اپنے اس مشکل سفر کے بارے میں مزید بتا سکیں گے۔

گزشتہ دنوں انٹرنیٹ پر عرفان خان کی  بیماری کے بارے میں بہت سی افواہیں اور خبریں گردش کر رہی تھیں، کہ انہیں جان لیوا مرض لاحق ہو گیا ہے۔

Read Comments