آج کا دن کیسا رہے گا؟ 17 مارچ 2018

شائع 17 مارچ 2018 05:30am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو اپنے ذہنی الجھاؤ سے بچنا ہوگا ورنہ اپنے پیاروں سے قائم باہمی جذباتی تعلقات متاثر ہوسکتے ہیں۔ اگر کسی نئی ملازمت یا کاروبار کی پیشکش سامنے آئے تو اسے قبول کرنے میں جلد بازی سے کام نہ لیں بلکہ اپنے پہلے اپنے پیاروں کی رائے معلوم کرکے پھر فیصلہ لینے کی کوشش کریں۔

ثور (April20-May20)

آج کا دن کسی قسم کے مالی یا ترقیاتی منصوبے بنانے کے لئے بہتر نہیں ہوگا ویسے بھی مالی حالت میں ہونے والی اتھل پتھل کی وجہ سے آپ کو پریشانی سی رہتی ہے۔ ایسے حالات میں کاروباری میٹنگز اور دوستوں سے گپ شپ کرنے سے گریز کریں ورنہ تعلقات بدمزاجی کا شکار ہوجائیں گے۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کی جسمانی اور ذہنی حالت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو کسی بھی قسم کے خطرات مول لینے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے۔ آپ کو اپنے ان بڑوں سے گرمی سردی کرنے سے گریز کرنا چاہیئے جو اپنی مرضی کرنے اور اپنی باتیں منوانے کی کوشش کریں گے۔

 (June22-July22) سرطان

آج کچھ غیر متوقع معاملات کی وجہ سے سارے دن کا شیڈول تبدیل کرنا پڑے گا جبکہ آپ کو کسی قسم کے جذباتی فیصلے کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اس کے علاوہ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے فرد سے ہوسکتی ہے جو کچھ عرصے بعد آپ کا ہمدرد اور غمخوار ثابت ہوگا۔

 (July23-Aug22) اسد

آج تھکاوٹ کی وجہ سے آپ کی صحت خراب ہوسکتی ہے، ایسے میں آرام کرنا ہی بہتر پالیسی ثابت ہوگی۔ آج کسی تقریب میں شمولیت کا موقع مل سکتا ہے لیکن زیادہ کھانے پیسے سے گریز کریں۔ آج فرائض کی ادائیگی میں آپ کی مہارت کا اعتراف کیا جاسکتا ہے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج دوسروں سے میل ملاقات کے دوران غلط فہمیاں پیدا ہونے کا امکان ہے اس لئے آپ کو متحمل مزاج رہنا ہوگا۔ دن ڈھلنے کے ساتھ ساتھ آپ کا موڈ ٹھیخ ہوتا جائے گاجس سے شام رنگین ہوسکتی ہے۔ کاروباری کامیابیوں پر زیادہ خوش نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اچانک کوئی بات سامنے آنے سے ذہنی دباؤ پڑسکتا ہے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

دوسروں کے بارے میں کسی قسم کے طنزیہ فقرے بولنے سے پہلے یہ ضرور سوچ لیں کہ کوئی بات کسی کے دل کو زخمی نہ کردے۔ خود کو ذہنی دباؤ سے نکالنے کی کوشش کریں اور کسی بھی قسم کی فکر مندی کو اپنے ساتھ منسلک نہ کریں۔ سیر و تفریح کا موقع بھی مل سکتا ہے اس سے لازمی فائدہ اٹھائیں۔

  (Oct23-Nov21)  عقرب

آج بہت سی نئی ذمہ داریوں کو نبھانے کے لئے کسی نئے کاروباری منصوبے کا آغاز کرسکیں گے۔ پہلئ کی نسبت آپ کے فرائض منصبی میں اضافہ ہوجائے گا اس لئے ذہنی طور پر مکمل تیار رہیں۔ آج کئی ایک سماجی ترقیاں بھی ہم سفر ہوسکیں گی۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کی وجدانی کیفیات قابل اعتماد نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو کسی دوست کے ساتھ مل کر شراکت داری میں کوئی نیا کاروبار شروع کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہیئے اور نہ ہی اپنی باتیں منوانے کے لئے دوسروں سے اکھڑ پن اور ضدی پن سے کام لیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے اہم اہداف کے حصول میں ناکامی ہوسکتی ہے لیکن اس سے اپنا دل برا نہ کریں اور نہ ہی ضدی پن سے کام لیں۔ اس کے علاوہ اپنے آپ کو غصے کی حالت سے باہر نکالیں کیونکہ آپ کی عملی صلاحیتیں کارگر نہ ہوں گی اس لئے آپ کو آرام کر اپنے آپ کو پرسکون بنانے اور پیاروں کے ساتھ وقت گزارنا چاہیئے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ بہت ہی جوشیلے اور پرعزم ہوں گے اور اسی جذبے میں اپنے ان ادھورے کاموں کو مکمل کرنے کی کوشش کریں گے جن کا آغاز بہت عرصہ قبل آپ نے کیا تھا لیکن جوشِ جذبات کی وجہ سے کسی نقطے پر توجہ مرکوز نہ کر پائیں گے جس سے نتائج بھی ادھورے ہی رہیں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج خود کو کسی بھی قسم کے پیچیدہ معاملات میں ملوث نہ ہونے دیں کیونکہ اس سے آپ کو حسب منشاء نتائج حاصل نہ ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج اپنے گھر کے لئے کوئی قیمتی چیز خرید سکیں گے اور ان سب سے بڑھ کر یہ کہ اپنے شریک حیات یا محبوب کے ساتھ بہترین وقت گزار سکیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments