شائع 21 مارچ 2018 07:11am

سلمان خان کی کبھی نہ ریلیز ہونے والی 7 فلمیں

سلمان خان بولی وڈ کا ایک ایسا نام ہے جن کا فلم میں موجود ہونا ہی اس کی کامیابی ضمانت سمجھا جاتا ہے۔ اپنی 52 سالہ پر تعیش زندگی میں سلمان خان نے جہاں کئی اور نشیب و فراز دیکھے وہیں انہیں فلموں کے ریلیز نہ ہونے کی مشکلات کا بھی سامنا رہا۔

آج ہم آپ کو سلمان خان کی ان 7 فلموں کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جنہیں کبھی ریلیز نہ ہونے دیا گیا، ذیل میں فہرست ملاحظہ کریں۔

رن شیترا

فلم 'میں نے پیار کیا' کی لاجواب کامیابی کے بعد سلمان خان اور بھگیاشری کی جوڑی کو خوب سراہا جارہا تھا، جس کے بعد دونوں نے ایک ساتھ 'رن شیترا' نامی ایک فلم کو سائن کیا۔ تاہم بھگیاشری کی غیر حاضری، سیٹ پر دیر سے پہنچنے اور بعد میں فلم کو چھوڑ جانے کے باعث شوٹنگ رک گئی اور پھر یہ فلم کبھی ریلیز نہ ہوئی۔

دل ہے تمہارا

راج کمار سنتوشی، سلمان خان اور میناکشی شیشادھری کو لے کر ایک فلم 'دل ہے تمہارا' بنانا چاہتے تھے، لیکن اس فلم کی شوٹنگ مکمل نہ ہونے کی وجہ سے اسے کبھی نہ بنایا گیا اور نہ ہی ریلیز کیا گیا۔

گھیراؤ

راج کمار سنتوشی کی ہی ہدایتکاری میں بننے والی فلم 'گھیراؤ' میں سلمان خان اور منیشا کورائلا کو مرکزی کرداروں میں دیکھا جاسکتا تھا۔ لیکن مہورت کے بعد اسے آج تک نہیں بنایا جاسکا۔

اے میرے دوست

اس فلم میں سلمان خان، کرشمہ کپور، ارباز خان اور دیویا بھارتی ممکنہ طور پر اپنی اداکاری کے جلوے دکھاتے، تاہم کچھ عجیب و غریب وجوہات کی بناء پر فلم نہ تو مکمل ہوسکتی اور نہ ہی ریلیز۔

بلند

سلمان خان نے سومی علی کے ہمراہ اس فلم کا زیادہ تر حصہ شوٹ کرلیا تھا لیکن پھر بھی انجانی وجوہات کی بناء پر فلم کو مکمل نہ کیا جاسکا۔

رام

ممکنہ طور پر سہیل خان کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بھی موشن پکچرز پروڈکشن ہاؤس کے مسلسل گھاٹے میں جانے کی وجہ سے نہ بنائی جاسکی۔

راجو راجا رام

اس فلم میں سلمان خان، گووندا اور جیکی شروف اپنی اداکاری کا جلوہ دکھاتے تاہم بجٹ کی کمی کے باعث اسے مکمل نہ کیا جاسکا اور اسی وجہ سے یہ ریلیز بھی نہ ہوئی۔

Thanks to viral.laughingcolours

Read Comments