آج کا دن کیسا رہے گا؟ 22 مارچ 2018

شائع 22 مارچ 2018 05:38am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو اپنے لئے بہت زیادہ مصروفیت بھرا شیڈول طے نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ کچھ غیر متوقع حالات پیدا ہونے سے آپ کی منصوبہ بندی مکمل طور پر تبدیل ہوسکتی ہے جبکہ اچانک حالات کے بدلنے کی وجہ سے آپ کو اپنا آپ متوازن رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

ثور (April20-May20)

آج اپنے بہتر وقت سے فائدہ اٹھا کر اپنے مالی حالات کی نشونما کے لئے منصوبہ بندی کرنے کے علاوہ اپنے ملازمتی یا کاروباری معاملات میں کامیابی حاصل کرسکیں گے لیکن صبح سے ہی آپ کو اپنے گھر میں کچھ معمولی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، لیکن چند میٹھے الفاظ آپ کی اس پریشانی کو ختم کردیں گے۔

  (May21-June21) جوزا

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ کو بہت زیادہ بہتر مواقع مل سکیں گے ان سے بھرپور فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو کوئی کسر باقی نہیں رہنے دینی چاہیئے لیکن اس موقع پر اپنے جذبات کو قابو میں رکھنا ضروری ہوگا۔ یاد رکھیں اپنی محنت پر بھروسہ کرنے کے بجائے مقدر آزمائی کی کوشش ہرگز نہ کریں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے معاملات پر توجہ مبذول کرنے میں ہونے والی دقت کی وجہ سے اپنے پیاروں کے ساتھ کسی قسم کی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی راہ میں حائل ہونے والی مشکلات اپنی حقیقت سے بہت زیادہ محسوس ہوسکتی ہیں جس سے آپ گھبراہٹ کا بھی شکار ہوسکتے ہیں۔

 (July23-Aug22) اسد

آج صبح سے ہی آپ کا موڈ خراب ہوسکتا ہے جس کی بنیادی وجہ آپ کی ذہنی الجھن بھی ہوسکتی ہے۔ ایسے میں خطرات مول لینے سے گریز کریں کیونکہ آپ کی کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں۔ خود کو پرسکون اور مطمئن کرنے کے لئےکسی سرگرمی کوروکنا بھی پڑے تو روک دیں تاکہ اپنی صحت ٹھیک بناسکیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج کچھ مالی معاملات آپ کے لئے پریشانی کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب آپ کی فنکارانہ صلاحیتیں عروج پر نظر آئیں گی۔ آج اگر کسی امتحان یا مقابلے میں شریک ہورہے ہیں تو وہاں آپ کی قدرتی خوبیاں اور صلاحیتیں بہت زیادہ نکھر کر سامنے آنے کی وجہ سے کامیابی کی راہ ہموار ہوسکے گی۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج کچھ غیر متوقع حالات و واقعات کے رونما ہونے کی وجہ سے آپ کو اپنے طے شدہ معاملات کی انجام دہی میں مشکل پیش آسکتی ہےاور کچھ سنجیدگی کے حامل کی تکمیل تو ناممکن بن کر رہ جائے گی۔ آپ کو ہر حال میں پرسکون رہتے ہوئے اپنے امور کے ساتھ اپنی لگن کو برقرار رکھنا ہوگا۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنی کاروباری ساکھ بہتر بنانے کے لئے اپنے پیشہ وارانہ فرائض کی ادائیگی انتہائی جانفشانی اور دل جمعی سے کرنے کی ضرورت ہوگی۔ آپ اپنی توانائی کو بہتر انداز میں استعمال کرنے کے لئے میسر آنے والی کامیابی کے امکانات کو پوری لگن اور دلیری کے ساتھ استعمال میں لاکر اہداف کا حصول یقینی بنائیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے موجودہ یا جاری منصوبوں اور ان کے زیرِ اثر ہونے والے عملی اقدامات کی تہہ میں کیا راز پوشیدہ ہوسکتے ہیں اس کے بارے میں آپ کو مکمل طور پر باخبر رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ مالی لین دین میں محتاط رہیں جبکہ ادھار دی ہوئی رقم واپسی کے لئے کسی نئے ذریعے سے کوششیں شروع کرسکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج بہت سے امور آپ کے راستے کی دیوار بن سکتے ہیں اس لئے اپنے طے شدہ کاروباری دورے یا کسی سیر و تفریح کے منصوبے کو ملتوی کردیں۔ آج اپنے پیاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ معاملات ناقابل واپسی ہوجائیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ اپنے وسائل کے بارے میں کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی کسی سے ایسے وعدے کریں جن کی تکمیل آپ کے لئے ممکن نہ ہو۔ ایسا کرنے سے کئی غیر متوقع حالات و واقعات ظہور پذیر ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کا اعتماد بھی متزلزل ہوسکتا ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

ماضی کے تمام تر معاملات میں آپ کی ذاتی جرات اور جستجو کو اہم مقام حاصل تھا جس کی وجہ سے تمام معمالات میں فیصلے کرنے میں آپ کو بنیادی اہمیت حاصل تھی۔ مگر اب حالات بدلنے کے باعث آپ نے چیلنج قبول نہ کیا تو پھر آپ کے لئے مزید بدمزگی پیدا ہونے کا امکان ہے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments