Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
اجزاءچکن ایک کلو (سو لہ ٹکڑے) ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچپسی ہری مرچیں بیس عددپیاز دو عدد (پسے ہوئے)خشخاش ایک کھانے کا چمچدہی ایک کپکُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہری الائچی چار عدددار چینی ایک ٹکڑالونگ چھ عددتیز پات ایک عددزیرہ ایک چائے کا چمچچاول آدھا کلو (تیس منٹ کےلئے بھگو دیں(تیل آدھا کپنمک حسبِ ذائقہترکیب:چکن کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پسے پیاز، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔تیل گرم کرکے اُس میں پسے پیاز، کُٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں کہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔پھر میرینیٹ چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر ڈھک دیں اور بیس منٹ کےلئے پکائیں کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔اب دو کپ پانی ڈالیں جب اُبال آنے لگے تو چاول ڈال دیں نمک ڈالیں (نمک چکھ لیں) اگر ضرورت ہو۔ اِسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں کہ چاول مکمل تیار ہو جائیں۔رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔
اجزاء
چکن ایک کلو (سو لہ ٹکڑے)
ادرک لہسن پیسٹ دو کھانے کے چمچ
پسی ہری مرچیں بیس عدد
پیاز دو عدد (پسے ہوئے)
خشخاش ایک کھانے کا چمچ
دہی ایک کپ
کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچ
ہری الائچی چار عدد
دار چینی ایک ٹکڑا
لونگ چھ عدد
تیز پات ایک عدد
زیرہ ایک چائے کا چمچ
چاول آدھا کلو (تیس منٹ کےلئے بھگو دیں(
تیل آدھا کپ
نمک حسبِ ذائقہ
ترکیب:
چکن کو ادرک لہسن پیسٹ، پسی ہری مرچ، پسے پیاز، خشخاش اور دہی کے ساتھ ایک گھنٹہ میرینیٹ کریں۔
تیل گرم کرکے اُس میں پسے پیاز، کُٹی کالی مرچ، ہری الائچی، لونگ، تیز پات، اور زیرہ ڈال کر پانچ سے سات منٹ پکائیں کہ پیاز کا کچا پن ختم ہو جائے۔
پھر میرینیٹ چکن ڈال کر دو سے تین منٹ پکا کر ڈھک دیں اور بیس منٹ کےلئے پکائیں کہ چکن گل جائے اور تیل اوپر آجائے۔
اب دو کپ پانی ڈالیں جب اُبال آنے لگے تو چاول ڈال دیں نمک ڈالیں (نمک چکھ لیں) اگر ضرورت ہو۔ اِسے پکنے دیں یہاں تک کہ پانی خشک ہو جائے اور چاول تین چوتھائی پک جائیں۔ ہلکی آنچ پر دس منٹ دم دیں کہ چاول مکمل تیار ہو جائیں۔
رائتہ کے ساتھ پیش کریں۔