آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 مارچ 2018

شائع 28 مارچ 2018 05:26am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کے پیار کرنے والے افراد آپ کی حمایت میں کمر بستہ نظر آئیں گے جبکہ آپ کی شریک حیات کا تمام خلوص اور آپ ہی کے لئے ہوگا۔ کئی ایک غیر شادی شدہ افراد کی منگنی یا شادی کی تیاری مکمل ہوسکے گی لیکن یہ سب آپ کے والدین کی پسند سے ہی ہوگا جبکہ اپنی پسند کے خواہاں افراد کو اپنے بڑوں کی رضا مندی حاصل کرنی ہوگی۔

ثور (April20-May20)

آج اگر آپ کو کسی کاروبار میں شمولیت کی دعوت ملے تو انکار کرنے میں جلد بازی سے کام مت لیں کیونکہ یہ پیشکش آپ کے لئے بہت زیادہ منافع بخش ثابت ہوسکتی ہے۔ آج آپ ایسے کسی بھی کام کا آغاز کرسکتے ہیں جو آپ کی نظر میں چاہے اچھا نہ ہو مگر دوسروں کو اس کا روشن پہلو دکھائی دے گا۔

  (May21-June21) جوزا

آج کسی کاروباری دورے پر جانے کا منصوبہ کھٹائی میں پڑسکتا ہے کیونکہ آپ کی مالی پوزیشن اس قابل نہ ہوگی۔ آپ کو اپنے گھریلو ماحول کو مزید بہتر بنانے کے لئے شام کا وقت اپنے گھر والوں کے ساتھ ہی گزارنا چاہیئے تاکہ ہر طرح کے چھوٹے موٹے مسئلے کسی رشتے پر اثر اندوز نہ ہوسکیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنی کاروباری مصروفیات کو آگے بڑھانے، مزید ترقی کرنے کے منصوبے بنانے اور ان کے عملی نتائج کے حصول میں کامیابی کے لئے کوششوں کا آغاز کرسکیں گے۔ ایسے موقع پر آپ کو طویل المدتی سرمایہ کاری کرنے میں ستاروں کی بھرپور مدد مل سکے گی۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کے کاروباری شراکت دار آپ کی کوششوں کو سراہیں گے اور آپ کے نئے اور اچھوتے انداز کو پسند کریں گے لیکن آپ کو ایسے مواقع پر اس قدر پرجوش نہیں ہونا کہ اپنے موجودہ معاملات کو فراموش کرکے کئی ایک نئی سرگرمیوں کا ایک ساتھ آغاز کردیں کیونکہ اس طرح سے آپ کو کوئی کامیابی نہ مل سکے گی۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کی کمزور اور غیر اطمینان بخش مالی حالت کی وجہ سے آپ کی تسلی نہ ہوگی اور نہ ہی کسی کام میں دل لگے گا۔ جو رقم کسی بھی وجہ سے آپ ضائع کرچکے ہیں یا آپ کے ہاتھ میں نہیں رہی ہے جب آپ کو اس کی اشد ضرورت ہوگی تو آپ کو مل سکے گی یا بندوبست ہوجائے گا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنے پرانے کاروباری سلسلوں یا پارٹ ٹائم ملازمت کی جگہ سے آپ کو بعد دوپہر معقول رقم حاصل ہوسکتی ہے۔ آج آپ کے مستقبل کے کاروباری منصوبوں میں کامیابی کے لئے اپنے قریبی دوستوں سے مشاورت کرکے ان منصوبوں کی تکمیل کے لئے متحرک ہوسکیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج کسی پرانے منصوبے پر آپ باہمی تعاون کی فضاء برقرار رکھتے ہوئے مصالحانہ رویہ اختیار کرسکیں گے جبکہ دوستوں کے ساتھ ہلہ گلہ کرنے کے لئے کسی سفر سے لطف اندوز بھی ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج آپ کو کسی بھی صورت اپنے اہم وقت کو ضائع نہیں کرنا چاہیئے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو غیرمتوقع طور پر کچھ ایسے کام انجام دینا پڑیں گے جس کے بارے میں آپ نے پہلے کبھی سوچا بھی نہ ہوگا۔ آپ کو اپنے کاروباری معاملات کے لئے کوئی سفر بھی اختیار کرنا ہوگا جس میں آپ کو کامیابی کے انتہائی واضح مواقع مل سکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے مالی معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اپنے قریبی عزیزی کی معاونت حاصل ہوسکے گی۔ آج طویل المدتی منصوبہ بندی کرنے، اپنے ذاتی مفادات کے حصول اور نئی سرمایہ کاری کے مواقع بھی میسر آسکیں گے۔ شام میں دوستوں کی جانب سے کسی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نامہ بھی موصول ہوسکے گا۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج دوسروں کے مسائل جاننے اور ان کی مشکلات سننے کا آپ کو اشتیاق ہی نہ ہوگا بلکہ انہیں ان کے مسائل کے حل کے لئے بہترین اور کارآمد مشورے بھی دے سکیں گے۔ لیکن ایک بات یاد رکھیں کہ دوسروں سے ایسے کام کا وعدہ نہ کریں کہ جس کی پاسداری کرنا آپ کے بس میں نہ ہو۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنے دوستوں سے باہمی مفادات کے حامل امور کے بارے میں گفت و شنید کرنے اور اپنے خاندانی معاملات کی وضاحت کرنے کے لئے موجودہ مددگار اور آمادہ بہ تعاون وقت سے فائدہ اٹھانے کی کوشش ضرور کریں۔ کسی بھی حال میں دوسروں سے بحث و تکرار سے گریز کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments