حمل (Mar21-April19)
آج آپ کسی غلط فہمی کی بناء پر اپنے کاروباری ساتھی کے ساتھ گرما گرمی کرسکتے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اس معاملے میں بہت زیادہ جذباتی ہوجائیں جس کی وجہ سے آپ کی شراکت داری کے تعلقات اس حد تک خراب ہوجائیں گے کہ آپ سارا کچھ داؤ پر لگا کر اپنا مستقبل تباہ کر بیٹھیں گے۔
ثور (April20-May20)
آج آپ اپنے معمول کی سرگرمیوں کو روک دیں اور جس سفر کا ارادہ کیا ہوا تھا اسے بھی ملتوی کردیں۔ اپنے کسی رشتہ دار کے حادثے کی وجہ سے آپ کا شیڈول تبدیل ہوسکتا ہے۔ اپنی محبت کو بچانے کی کوشش میں کئی مصیبتیں سمیٹنا پڑیں تو آپ کیا کریں گے؟ اس کا جواب بھی سوچ کر رکھیں۔
(May21-June21) جوزا
آج اپنے ساتھیوں کے رویے سے بدل ہوکر کچھ ایسے کاموں کی جانب رجحان بڑھانے سے گریز کریں جن کا حاصل الحصول کچھ بھی نہیں ہے۔ آج شام میں محتاط رہیں اور اپنے آپ کو کسی رقم کے حصول کی کوششوں میں مصروف رکھنے کی کوشش کریں۔
(June22-July22) سرطان
آج کا دن یقینی طور پر بہتر رہے گا اور آپ اپنے مسائل کے حل کے لئے مصروف ہوسکتے ہیں جبکہ آج کسی دوست کی جانب سے آپ کو کاروباری شراکت داری کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اسی بناء کسی جھجک کے قبول کرلیں۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کے ہاں دوسرے شہر سے آنے والے مہمانوں کی وجہ سے آپ کے دن بھر کا شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ ہوسکتا ہے انہیں آپ کی عملی مدد کی ضرورت محسوس ہو جو آپ کو ہر حال میں کرنی چاہیئے۔ کوئی ناخوشگوار خبر سن کر اپنے موڈ کو خراب کرنے کے بجائے جذبات پر قابو رکھیں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج صبح ملنے والی کوئی خبر آپ کا ذہن منتشر کرسکتی ہے اور اس کے اثرات کی وجہ سے آپ اپنے کاموں میں کئی ایک نادیدہ رکاوٹیں محسوس کریں گے جبکہ ستاروں کے اثرات دوپہر کے بعد ہی آپ کے موافق اور مددگار ہوسکیں گے اس کے بعد بہترین نتائج سامنے آسکیں گے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آپ اگر اپنے کاروبار کو چلانے میں کامیاب نہیں ہو پارہے ہیں تو اس میں کسی کا کیا قصور ہے؟ خود کو سنبھالیں، غصے پر قابو رکھیں اور پورے حوصلے کے ساتھ اپنی ذمے داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں۔ اپنے ساتھی کے مشوروں پر عمل کرنے سے آپ بہت زیادہ پرسکون محسوس کریں گے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج صبح سویرے کوئی خاص خبر مل سکتی ہے، کوئی خاص ملاقات ہوسکتی ہے یا تو پھر رقم کے حصول میں کامیابی مل سکتی ہے۔ ان معاملات کی وجہ سے آپ کے شیڈول میں تبدیلی ہوسکتی ہے اس کے علاوہ کسی خبر کی وجہ سے دل بھی مغموم ہوسکتا ہے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج آپ کے لئے مشکل دن ہونے کی وجہ سے آپ کے کاروباری حالات میں کچھ پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں جبکہ اپنے ساتھ کام کرنے والوں کے ساتھ بھی کوئی گرما گرمی ہونے کی توقع ہے اس سے بچاؤ کے لئے اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور کسی بھی حالت میں جھگڑا نہ کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کے ساتھی آپ سے عدم تعاون پر گامزن رہیں گے جبکہ کسی کاروباری کامیابی کے لئے اپنے سینیئرز کا تعاون حاصل کر پائیں گے۔ اس کے علاوہ اپنی راہ میں آنے والی مشکلات سے نہ گھبرائیں کیونکہ پچھلے چند دنوں سے رونما ہونے والے واقعات آپ کے لئے بہتر نہ تھے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج کسی سستی یا وعدہ خلافی کی وجہ سے کاروباری طور پر آپ کا مالی نقصان ہوسکتا ہے۔ آج خود کو انتشار سے بچانے کی کوشش کریں جبکہ آپ کے نوجوان دوست آپ کی مشکلات کے خاتمے کا عزم لئے آپ کے ساتھ ہیں اور خود سے ہر ممکنہ مدد کرنے کے لئے عملی ارادہ بھی رکھتے ہیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے آپ کو بہت سے معاملات کے بارے میں تیار رکھیں کیونکہ غیر متوقع حالات کی وجہ سے آپ کے لئے مشکلات بڑھ سکتی ہیں۔ اس وجہ سے سارے دن کا ماحول بدل کر رہ جائے گا۔ اس کے علاوہ یہ مناسب وقت نہیں ہے کہ آپ کسی کاروباری شراکت داری کا حصہ بنیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔