حمل (Mar21-April19)
آج جذباتی قسم کے اہم معاملات سامنے آنے کی وجہ سے آپ بہت اپ سیٹ ہوسکتے ہیں لیکن اپنے اہم معاملات کی تکمیل کے لئے آپ بہت جانفشانی سے کام لیں گے جبکہ ضرورت سے زائد کام کرنے میں بھی آپ کو کسی قسم کا کوئی عار نہ ہوگا۔
ثور (April20-May20)
آج صبح سے ہی اپنے اہم امور کے بارے میں آپ بہت پرامید اور ذہنی طور پر بہت فعال ہوسکتے ہیں۔ جس کی وجہ سے اپنی ترقی کے بارے میں آپ کی بلند توقعات بھی پوری ہوسکیں گی۔ خود کو بہت زیادہ جذباتیت کا شکار نہ ہونے دیں کیونکہ آپ کی کامیابی کے امکانات بہت کم ہیں۔
(May21-June21) جوزا
آج اپنے رویے اور مزاجی کیفیات پر قابو پانے کی کوشش کریں۔ اس کے ساتھ ساتھ اپنے اخراجات کے بارے میں بھی محتاط رہیں اور فضول خرچی سے ہر حال میں اجتناب برتیں۔ اسی دوران کئے گئے منصوبوں کی تکمیل میں ناکامی بھی ہوسکتی ہے جس سے آپ کو پریشانی لاحق رہ سکتی ہے۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنے تمام امور کے جزئیات طے کرنے کے بعد ہی اپنے عملی اقدامات کا آغاز کریں چاہے اس کا تعلق کسی نئے کاروبار کی شروعات کرنے سے ہو یا کسی سماجی کوششوں کے بارے میں اپنی اہلیت ثابت کرنے کا موقع۔ کسی چھوٹے کاروبار کے بارے میں مشاورت اور مالی استعداد کا خاص خیال رکھیں۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کے طے شدہ امور کی تکمیل میں بہت سی غیر متوقع رکاوٹیں سامنے آنے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنی منزل کا حصول ممکن نہ ہوپائے گا۔ لیکن یاد رکھیں اس کا الزام آپ کو اپنے اہل خانہ کے عدم تعاون پر ہرگز نہیں لگانا چاہیئے ورنہ معاملات خراب ہوجائیں گے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنے کسی قریبی دوست کی جانب سے آپ کو کسی نئے کاروبار میں شمولیت کی پیشکش مل سکتی ہے جس کی وجہ سے آپ کو کافی مالی فائدہ مل سکتا ہے۔ لیکن اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق اپنے اہداف کو حاصل کرنے میں خاطر خواہ کامیابی حاصل کرنا خاصہ مشکل ہوگا۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج اپنے جذباتی رشتوں کے بارے میں اہم فیصلے کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں خاص کر اپنے پیار محبت کے معاملات کو درست سمت میں روا کر سکیں گے۔ اس کے فوائد بھی آپ کو بہت جلد مل سکیں گے۔ آج اپنے بڑوں کی مشاورت سے فائدہ اٹھانے کے لئے بہترین حکمت عملی اختیار کرسکیں گے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج صبح سے ہی آپ کی توجہ اپنے معاملات کو درست کرنے کی جانب مبذول رہے گی جبکہ آپ کے کسی قریبی فرد کی شدت ہسندی کی وجہ سے حالات تناؤ کا شکار رہیں گے۔ لیکن یاد رکھیں اپنے نرم الفاظ کا استعمال کرکے موجودہ صورتحال کو بڑی ہی آسانی سے مثبت بناسکیں گے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج اپنی فضول خرچی کی عادت پر قابو پانا بہت ہی ضروری ہوگا کیونکہ اس معاملاے پر اپنی شریک حیات کے ساتھ توتکار بھی ہوسکتی ہے۔ اپنی ذاتی لچکدار خیالات کا مظاہرہ کرکے اپنے اردگرد کے ماحول کو بہتر بناسکیں گے۔ اپے بڑوں کی باتوں پر عمل کرنے کی کوشش کامیاب بناسکیں گے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کسی بھی وجہ سے کنفیوژن کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے آپ کو اپنے نئے شروع کردہ کاروبار میں کامیابی ملنا خاصہ دشوار ہوگا۔ ایسے حالات میں خود کو ضد اور اناء کے جذبات سے دور ہی رکھیں تاکہ مزید دل شکنی سے بچ سکیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے بکھرے یا الجھاؤ کا شکار معاملات میں سے ترجیحی طور پر اہم نکات کا انتخاب کرکے اپنے عملی اقدامات کی بنیاد استوار کرنا آپ کے لئے ممکن نہ ہوسکے گا جس کی وجہ سے آپ ڈپریشن کا شکار بھی ہوسکتے ہیں۔ آج اپنی سوچوں کو مثبت بنا کر بہتر لائحہ عمل اختیار کرسکیں گے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے آپ کو متحرک کرنے کی کوشش کامیاب بنا سکیں گے لیکن اپنے سینیئرز کی جانب سے تفویض کردہ امور کو انجام دینا مشکل ہوسکتا ہے اور ممکنہ طور پر اپنے اہداف کا حصول بھی مشکل ہوسکتا ہے۔ اس سے بچاؤ کے لئے خود کو متحرک کریں اور سستی کو ختم کرنے کی کوشش کریں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔