سعودی ولی عہد کی امریکا میں یہودی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات

اپ ڈیٹ 30 مارچ 2018 07:20am

ریاض:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے امریکا میں یہودی مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کی ہے۔

سعودی سفارتخانے کے مطابق ، جمعے کو سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان  اور امریکا میں یہودی مذہبی رہنماؤں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں بین المذہبی ہم آہنگی پر زور، بقائے باہمی اور انسانیت کے بہتر مستقبل کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

 محمدبن سلمان 20 مارچ سے امریکا کے 3ہفتے کے دورے پر ہیں سعودی ولی عہد نیویارک میں بزنس کمیونٹی سے بھی ملاقات کریں گے۔

Read Comments