ملالہ یوسف زئی کے پاکستان آتے ہی تحریک لبیک کے سربراہ علامہ خادم حسین رضوی کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، جس میں انہوں نے کہا کہ ملالہ یوسف زئی جیسی لڑکی مسلمانوں کی بیٹی نہیں ہو سکتی جو کافروں کی بولیاں بولتی ہے۔
وائرل ہونے والی ویڈیو میں علامہ خادم حسین رضوی ایک محفل سے خطاب کرتے ہوئے کہتے ہیں 'جو قوم بہنوں اور بیٹیوں کو آنکھ اٹھا کر نہیں دیکھتی تھی آج ان کیساتھ بیٹھ کر فلمیں دیکھتی ہے اور پھر ملالہ کی بات کرتے ہیں۔ ملالہ 'کھوتی' نے کیا کرنا تھا، اس نے تو ایسا ہی کرنا تھا، جو کافروں نے بولیاں بولنی تھیں وہ اتنی سی بچی بول پڑی۔
'اس نے کہا کہ مسلمانوں کو سلمان رشدی کیخلاف احتجاج نہیں کرنا چاہئے تھا۔ جو بولی کافروں نے بولنی تھی، وہ اتنی سی لڑکی نے بول دی، کبھی اوباما اس کیساتھ ملاقات کر رہا ہے، کبھی کسی پارلیمینٹ میں خطاب کر رہی ہے۔ میں نے کہا کہ مسلمانوں کی بیٹیاں ایسی نہیں ہوتیں۔'
مولانا خادم حسین رضوی نے کہا 'مسلمانوں کی بیٹیاں پچھلے دنوں بھارت میں کبڈی کھیلنے گئی ہوئی تھیں۔ اب علماءجمعہ کے دوران بھی اس پر بیان نہ کریں تو پھر قیامت کے دن حضور کو کیا جواب دیں گے، اب یہ بھی سیاست ہے؟ جو مسلمانوں کی بیٹی صفاءمروا کے درمیان نہیں بھاگ سکتی تھی کیا وہ کبڈی کھیل سکتی ہے؟'