Aaj Logo

شائع 05 اپريل 2018 05:17am

کس رنگ کا مالٹا صحت کیلئے زیادہ مفید ہے؟

مالٹے کی دو مشہور اقسام ہیں، جن کی رنگت میں بظاہر تو زیادہ فرق نہیں ہوتا لیکن اندر سے ایک کا رنگ نارنجی تو دوسرے کا گہرا لال ہوتا ہے۔

غذائی سائنس کی ماہر فیونا ہنٹر کہتی ہیں کہ ان کے مختلف رنگ دراصل ان کی مختلف غذائی خصوصیات کی علامت بھی ہیں۔

اپنی ویب سائٹ 'ہیلتھ سپین' پر فیونا بیان کرتی ہیں کہ لال مالٹے میں وٹامن سی عام مالٹے کی نسبت 40 فیصد زیادہ ہوتا ہے۔

لال مالٹے میں فلیونائڈ، اینتھوسایانین، اور دیگر اس طرح کے اجزاءکی مقدار بھی زیادہ ہوتی ہے۔ یہ تمام اجزاءاینٹی آکسیڈنٹ خصوصیات کے حامل ہوتے ہیں اور قوت مدافعت کو بڑھا کر ہمیں بیماریوں سے محفوظ رکھتے ہیں۔

اسی طرح جامنی یا سرخی مائل رنگ کی بند گوبھی میں وٹامن اے، آئرن اور فلیونائڈ کی مقدار سبز رنگ کی بند گوبھی سے زیادہ ہوتی ہے۔

اس کا تیز رنگ دراصل اس میں پائے جانے والے 36 اقسام کے اینٹی آکسیڈنٹ کی وجہ سے ہوتا ہے جو کینسر جیسی بیماریوں سے بچاتے ہیں۔

انگوروں کی بات کی جائے تو کالے انگوروں میں پائتھوکیمیکل سبز انگوروں کی نسبت زیادہ پائے جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ یہ انگور دل کی صحت اور دماغ کو توانا رکھنے کے لئے بہت فائدہ مند ثابت ہوتے ہیں۔

Read Comments