شائع 07 اپريل 2018 04:52am

دلچسپ و عجیب: جوان نظر آنے کیلئےاسپیشل تھپڑ مساج

آپ نے بچپن میں تھپڑ تو بہت کھائے ہوں گے، لیکن کیا آپ کو کبھی کسی نے یہ کہہ کر تھپڑ مارا کہ اس سے تم خوبصورت نظر آؤ گے؟ ایسا ہی کچھ ہورہا ہے سان فرانسسکو میں۔

دنیا بھر میں مر د و خواتین بڑھتی ہوئی عمر کے اثرات کو چھپانے اور خوبصورت نظر آنے کیلئے نت نئے ٹوٹکے استعما ل کرتے ہیں۔ لیکن ایک تھائی بیوٹیشن نے ایسا طریقہ متعارف کروایا ہے کہ جس میں جوان نظر آنے کیلئے منہ پر تھپڑ کھانے پڑتے ہیں۔

امریکی شہر San Francisco میں کھولے گئے اس سیلون میں آنے والے افراد 350 ڈالر کے عوض 15 منٹ تک اپنے منہ پر تھپڑکھاتے ہیں اور جواب میں اُف تک نہیں کہتے۔

اس تھائی بیوٹی تھراپی کو متعارف کر وانے والی بیوٹیشن کا دعویٰ ہے کہ چہرے پر تھپڑ کھانے سے نہایت کم وقت میں نا صرف جھریوں کا خاتمہ ہوجاتا ہے، بلکہ کھلے ہوئے مسام بند ہوجانے کے ساتھ ساتھ کسی سرجری کے بغیر دوبارہ سے جلد اپنی اصلی حالت میں بھی آجاتی ہے۔

اب جوان اور خوبصورت نظر آنا ہے تو رقم ادا کرکے تھپڑ کھائیں۔

بشکریہ AP Archive

 

Read Comments