Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی:کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم منہاج عرف اسد کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے جاری اعلامیے کے مطابق ملزم منہاج عرف اسد کا تعلق بدنام عسکری ونگ سے ہے، ملزم کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔ ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو نوے کی دہائی میں قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل میں ملوث صولت مرزا کو بارہ مئی دو ہزار پندرہ کو پھانسی دی جاچکی ہے۔
کراچی:کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم منہاج عرف اسد کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان رینجرز کے جاری اعلامیے کے مطابق ملزم منہاج عرف اسد کا تعلق بدنام عسکری ونگ سے ہے، ملزم کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔
ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو نوے کی دہائی میں قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل میں ملوث صولت مرزا کو بارہ مئی دو ہزار پندرہ کو پھانسی دی جاچکی ہے۔