کراچی:رینجرز کارروائی، قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم گرفتار

شائع 03 فروری 2016 05:14pm

karachi

کراچی:کراچی میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد سمیت قتل کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم منہاج عرف اسد کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے جاری اعلامیے کے مطابق ملزم منہاج عرف اسد کا تعلق بدنام عسکری ونگ سے ہے، ملزم کو رینجرز نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کی تحویل میں دے دیا۔

ایم ڈی کے ای ایس سی شاہد حامد کو نوے کی دہائی میں قتل کردیا گیا تھا، ان کے قتل میں ملوث صولت مرزا کو بارہ مئی دو ہزار پندرہ کو پھانسی دی جاچکی ہے۔