حمل (Mar21-April19)
آج مستقبل کے منصوبے بنانے اور طویل المدتی سرمایہ کاری کرنے کے لئے بہترین دن ثابت ہوسکے گا، آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے فرائض کی بجا آوری کے بعد خود کو پرسکون کرنے کے لئے کسی بھی قسم کے بحث و مباحثے سے گریز کریں اور ہر حال میں دوسروں کے طنزیہ جملوں کو برداشت کرنے کی ہمت پیدا کریں۔
ثور (April20-May20)
آج اپنی تخلیقی خوبیوں اور قدرتی صلاحیتوں کی وجہ سے آپ کو سماجی اور معاشی طور پر کامیابیاں حاصل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔ آپ کو اپنے لئے فائدہ مند اثرات سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے لیکن اپنے مقدر پر بھروسہ کرکے ہی نہیں بیٹھے رہنا چاہیئے۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ کو کچھ ایسے جذباتی معاملات حل کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے جس پچھلے کئی دنوں سے آپ کے ذہنی دباؤ کا باعث بن رہے تھے۔ آپ کا کوئی قریبی دوست آپ کو کسی نئے کاکاروبار میں شراکت داری کی پیشکش کرسکتا ہے جس کے لئے آپ کو سخت محنت سے کام لینا پڑے گا۔
(June22-July22) سرطان
آج آپ کو کمزور مالی حالت کی وجہ سے پریشانی ہوسکتی ہے لیکن آپ کو کسی طور پر ذہنی دباؤ کا شکار نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ اس کا حل آپ باآسانی تلاش کرسکیں گے۔ آپ کے باقی ماندہ معاملات بھی جلد ٹھیک ہوجائیں گے جبکہ آپ کو اپنی شریک حیات کے مشوروں کو نظر انداز کرنے کی غلطی نہیں کرنی چاہیئے۔
(July23-Aug22) اسد
آج صبح سے ہی آپ بہت زیادہ ذہنی دباؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے معمول سے بڑھ کر سخت رویہ اپنا سکتے ہیں اور ممکنہ طور پر اپنے پیاروں کے ساتھ لڑائی جھگڑا بھی کرسکتے ہیں۔ آج اپنی کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے اور دوستوں سے میل ملاقات سے گریز کریں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ محسوس کریں گے کہ آپ میں توانائی کی بحتات ہے جس کی وجہ سے آپ اپنے طے شدہ منصوبوں کو بروئے کار لانے کی کوشش کرسکیں گے۔ چاہے اس کی وجہ سے اپنی پیار محبت کی زندگی یا اپنے پیاروں کو نظر انداز کیوں نہ کرنا پڑے۔ دوستوں کی جانب سے کسی تقریب میں شرکت کی دعوت مل سکتی ہے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ اپنے معاملات کے حل میں بہت زیادہ پرجوش ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کا انہماک آپ کے ساتھ کام کرنے والوں کو پسند نہ آئے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کے پیاروں کو آپ کا اپنے کاموں میں اس قدر مصروف ہونا بھی گرزں گزرے گا۔ اس لئے کوشش کریں کہ نظر انداز کئے جانے کا احساس پیدا نہ ہو۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج اپنے موجودہ کاروبار کو آگے بڑھانے یا ترقی کی راہ پر لانے کے لئے بھی بہترین دن ثابت ہوسکے گا، ممکنہ طور پر اس کے لئے آپ کو اپنے ذاتی معاملات کو بھی پس پشت ڈالنا پڑے گا لیکن کسی بھی طرح کے جذباتی یا جوشیلے اور عجلت پسندی پر مبنی فیصلے نہ کریں۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں سے کام لے کر بڑے پرجوش انداز میں کچھ نئے کاموں کا آغاز کرسکتے ہیں۔ ستاروں کی پوزیشن کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ دوسروں کو اپنی حیثیت اور اہمیت سے متاثر کرسکتے ہیں۔ آج آپ کو اپنی خداداد صلاحیتوں کی وجہ سے سراہا جاسکتا ہے یا کسی طرح کی عزت افزائی ہوسکتی ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج کسی تجربہ کار فرد سے ملاقات کا موقع مل سکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کامیابی کے بہت سے ایسے راز جان سکیں گے جنہیں عملی شکل دے کر آپ کو یقینی کامیابی حاصل ہوسکے گی۔ اس کے علاوہ اپنے وجدان پر بھروسہ کرتے ہوئے اپنے اندر تحمل اور سکون کے جذبات پیدا کرنے کی کوشش کریں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے موجودہ یا جاری منصوبوں اور ان کے زیرِ اثر ہونے والے عملی اقدامات کی تہہ میں کیا راز پوشیدہ ہوسکتے ہیں اس کے بارے میں آپ کو مکمل طور پر باخبر رہنا ہوگا۔ اس کے علاوہ مالی لین دین میں محتاط رہیں جبکہ ادھار دی ہوئی رقم واپسی کے لئے کسی نئے ذریعے سے کوششیں شروع کرسکیں گے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج خود کو پرسکون اور مطمئن بنانے کے لئے اپنے ممکنہ درکار وسائل کو استعمال میں لاسکیں گے جبکہ دوسروں کے لین دین کے معاملات سے لے کر آپ کے تمام جذباتی اور پیار بھرے تعلققات بھی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے آپ میں احساسات اور جسمانی کمزوری کے آثار پیدا ہوسکتے ہیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔