حمل (Mar21-April19)
آج کسی لین دین کے معاملے پر اپنے گھر یا کاروباری جگہ پر موجود افراد کے ساتھ لڑائی یا تلخی ہوسکتی ہے۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے جذبات پر قابو رکھیں اور خیالات کو انتشار کا شکار ہونے سے بچائیں۔ اگر ذاتی مشکلات میں کمی چاہتے ہیں تو خود کو بے آرام کرنے سے گریز کریں۔
ثور (April20-May20)
آج پچھلے کئی دنوں کی سختی میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کو اپنی صحت کو سنبھالنا اور اپنے مشکل اہداف مکمل کرنے میں دشواری ہوسکتی ہے۔ کافی عرصے کے بعد ملاقات کرنے والے فرد کی وجہ سے آپ کو بہت سی نئی اور دلچسپ خبریں مل سکتی ہیں۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ کو تنہائی کی تلاش ہونے کی وجہ سے دوسروں سے کٹ سکتے ہیں۔ آپ کا مزاج چاہے جتنا بھی برا کیوں نہ ہو آپ کو ہر حال میں اپنی شریک حیات کی خبر گیری کرنی ہوگی۔ آپ کا کوئی قریبی ساتھی آپ کے کاروبار کی ترقی کے لئے آپ کو بہت سے کارآمد گر سکھا سکے گا۔
(June22-July22) سرطان
آج کسی بھی طرح کی نئی سرمایہ کاری کرنے سے گریز کریں اور اپنے ذاتی مشاغل سے لطف اندوز ہونے سے بھی پرہیز کریں۔ ان حالات میں بہت زیادہ دیر تک کام کرنے سے بچیں کیونکہ ایسا کرنے سے آپ کے لئے صحت کے مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کی مزاجی کیفیت بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کا رویہ اپنے شریک حیات کے ساتھ بہتر نہ ہوگا اور ممکن ہے کہ آپ کسی زیادتی کے بھی مرتکب ہوجائیں۔ شام میں کسی ایسے رشتے دار کی تیمارداری کے لئے جاسکیں گے۔ اس کےعلاوہ کچھ غیرمتوقع خبریں ملنےسے آپ کی طبیعت بھی خراب ہوسکتی ہے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اگر آپ نے کوئی کاروباری دورہ طے کر رکھا ہے تو اسے فوراً ملتوی کرنے کی کوشش کریں کیونکہ آپ کی دوری کے احساس سے آپ کی شریک حیات کو بہت تکلیف ہوسکتی ہے یا اس کا پروگرام ڈسٹرب ہوسکتا ہے۔ آج اپنے جوش پر قابو رکھنا بھی کامیابی کی علامت ثابت ہوگا۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ کے لئے مصروفیت یا پریشانی کی نئی سرگرمی اس وقت سامنے آسکتی ہے جب آپ کے اہل خانہ میں سے کسی نوعمر فرد کی صحت کا مسئلہ پیدا ہوگا۔ ممکنہ طور پر یہ آپ کے بچوں میں سے بھی ہوسکتا ہے لیکن آپ کو ہر حال میں پرسکون رہ کر معاملات کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج آپ کو اپنی گھریلو سرگرمیوں کو مکمل کرنے کا موقع مل سکے گا جبکہ گھر کی صفائی ستھرائی، گھر کی مرمت یا فرنیچر کی دیکھ بھال کے بارے میں بھی بہت زیادہ متحرک رہ سکیں گے۔ آج آپ کو سب سے زیادہ توجہ اپنی بزرگ افراد کی ضروریات پر مبذول رکھنا ہوگی۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج آپ کو اپنے معاملات کی انجام دہی میں انتہائی سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا اور اگر کسی بھی طرح کا کوئی اختلافی مسئلہ سامنے آجائے تو اس پر زیادہ بحث و مباحثہ کرنے سے گریز کریں ورنہ کسی بھی قسم کی تلخی پیدا ہونے میں کچھ زیادہ دیر نہ لگے گی۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کو اپنے سے بڑے اور تجربہ کار افراد سے پیدا ہونے والے تنازع سے خود کو بچانا ہوگا۔ آپ کے لئے بہت آسان ہے کہ چند نرم و شیریں الفاظ کی ادائیگی کرکے سارے معاملے کو حل کرلیں۔ تاہم یاد رہے آپ کو اپنے الفاظ کے چناؤ میں بہت زیادہ احتیاط برتنا ہوگی۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنی عزت کو بڑھانے کے لئے آپ کو اپنے انداز و اطوار میں جدت پیدا کرنی پڑے گی۔ کسی بڑے یا سینیئر رشتہ دار کی نصیحتیں آپ کے لئے بہت کارآمد ثابت ہوسکتی ہیں۔ آج اپنے خیالات کا واضح اظہار کریں اور ہر طرح کے تبصرے اور باتیں سننے کے لئے تیار رہیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اگر آپ نے احتیاط نہ کی تو سمجھ لیں کہ آپ کا اپنے شریک حیات کے ساتھ جھگڑا ہوسکتا ہے۔ آپ کو ہر حال میں کوشش کرنی ہوگی کہ آپ کی محبت بھری زندگی کسی طور متاثر نہ ہو۔ اپنے کام یا کاروبار کی جگہ پر کوئی ایسا کام نہ کریں جس کی وجہ سے آپ کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔