حمل (Mar21-April19)
آج اپنے اردگرد موجود ذہنی الجھاؤ کا شکار افراد کی جانب سے کسی قسم کی پیشکش ہونے سے آپ کو جذباتی نہیں ہونا چاہیئے اور نہ ہی عجلت پسندی سے کام لینا چاہیئے۔ اگر آپ اس پیشکش میں کچھ تبدیل کرنے کی کوشش کریں گے تو اس کے بارے میں دوسروں کو غلط فہمی ہوسکتی ہے۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کے دستیاب مالی وسائل اس قدر نہ ہوں گے کہ آپ اپنے طے شدہ اہداف کا حصول ممکن بنا سکیں۔ اپنے دوست احباب سے مالی مدد کے لئے کہتے وقت کسی بھی قسم کی جھجک محسوس نہ کریں۔ کسی نئی مالی شراکت داری کے بارے میں سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں مگر ایسا نہ ہوکہ دوسروں کی نسبت بہت زیادہ تاخیر نہ ہوجائے۔
(May21-June21) جوزا
آج اپنے ملازمتی امور میں پیدا ہونے والی رکاوٹوں کے اثرات آپ کے گھریلو امور پر بھی اثر انداز ہوسکتے ہیں جس سے آپ کے لئے دودو جگہ ایک ہی مشکل کو نمٹانا مزید دشواری کا سبب بن سکتا ہے لیکن اگر آپ کا موڈ ٹھیک ہو، سوچ مثبت ہو اور ارادوں میں استقامت ہو تو آپ کے لئے یہ سب کچھ نمٹانا بہت آسان ہوگا۔
(June22-July22) سرطان
آج کسی اہم ملاقات کی وجہ سے آپ کافی پریشانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اگر آپ نے خود کو نہ سنبھالا تو یقینی طور پر آپ کسی پیچیدہ صورتحال کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اس لئے خود کو پرسکون بنائیں اور مکمل اعتماد کے ساتھ اپنے معمولات کی ادائیگی یقینی بنائیں۔
(July23-Aug22) اسد
آج اپنے ان گھریلو کاروباری معاملات یا مسائل کو ہر حال میں ختم کرنے کی کوشش کریں جن کا آغاز بہت عرصہ قبل آپ نے خود ہی کیا تھا اب جس طرح بھی ممکن ہو اپنے پیاروں سےمشاورت کرکے اپنے آپ کو کسی بھی ممکنہ طوفان سے بچانے کی کوشش کریں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج حالات کی وجہ سے اپنے ذہنی دباؤ میں اضافہ ہونے سے خود کو بچائیں ورنہ بہت سارے معاملاے خراب ہوجائیں گے۔ آپ کے لئے بہت ضروری ہوگا کہ اپنے اہم فیصلوں کو آج کے دن ملتوی کردیں اور اپنی معمول کی جاری سرگرمیوں کو ہی جاری رکھیں تاکہ دوسروں پر مرتب ہونے والا آپ کی شخصیت کا اثر پوری قوت سے قائم رہے۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج اپنی کاروباری مصروفیات بہت زیاد ہونے کی وجہ سے اپنے گھریلو معاملات پر مناسب توجہ نہ دے سکیں گے جس کی وجہ سے گھر میں بھی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں لیکن ان سب امور کو سنجیدگی سے نمٹائیں اور کسی قسم کی جلد بازی سے کام نہ لیں ورنہ نتائج بہتر شکل میں سامنے نہ آسکیں گے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج اپنے کاروباری پارٹنر کے ساتھ جنم لینے والی کسی بھی قسم کی غلط فہمی کی وجہ سے آپ ذہنی الجھاؤ کا شکار ہوسکتے ہیں۔ اپنے آپ کو پرسکون بنانے کے لئے کسی بھی قسم کی کاروباری یا ذاتی ملاقاتوں کو منسوخ کردیں ورنہ عجیب و غریب حماقتیں کر بیٹھیں گے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج اپنے کام کے دوران میں دوسروں کی طنزیہ گفتگو کا جواب نہ دے کر آپ بہت بڑا کام کریں گے ورنہ ایسے مواقع پر اکثر بحث و تکرار کا آغاز ہونے سے کئی قسم کے جاری کاروباری معاملات رک جاتے ہیں۔ اس میں کوئی کاروباری سفر بھی شامل ہے جو منسوخ ہوسکتا ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کو اپنے کسی کاروباری دورے کے بارے میں علم ہوسکے گا جسے آپ چند دن بعد اختیار کریں گے۔ ہوسکتا ہے اس کی وجہ سے آپ کی شریک زندگی کو کسی دشواری کا سامنا ہو جس کی بناء پر وہ آپ کے اس پروگرام سے پریشان ہوجائے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج ستاروں کے اثرات آپ کے طے شدہ معاملات میں تاخیر پیدا کرسکتے ہیں اس لئے غیر متوقع رکاوٹوں کی وجہ سے ہونے والی تاخیر سے دل گرفتہ نہ ہوں۔ اپنے وجدان پر توجہ مرکوز کرکے اپنے آپ کو پرسکون بنانے کی کوشش کریں اور تمام معاملات کا ایک بار پھر سے جائزہ لیں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اگر آپ ڈرائیونگ کرنا چاہ رہے ہیں یا گاڑی چلانا آپ کی مجبوری ہے تو عام حالات کی نسبت زیادہ احتیاط کرنے سے ہی کسی نقصان سے بچ سکیں گے۔ اپنا صدقہ دینے اور اسمِ اعظم کی تکرار بلا وقفہ جاری رکھنے میں کمی نہ آنے دیں یقیناً آپ پرسکون ہوجائیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔