آج کا دن کیسا رہے گا؟ 19 اپریل 2018

اپ ڈیٹ 19 اپريل 2018 05:56am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو اپنی آزادی کی خواہشات کو دوسروں پر ظاہر کئے بغیر اپنے بزرگوں کی ہدایات اور نصیحتوں پر عمل کرنا چاہیئے جیسا کہ وہ چاہتے ہیں۔ اپنے بارے میں کسی بھی قسم کی منفی سوچ کو خود پر حاوی نہ ہونے دیں کیونکہ مشکلات بہت جلد حل ہوجائیں گی۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کو کسی بھی حالت میں اپنے نظریات اور خیالات کا اظہار دوسروں کے سامنے بالکل بھی نہیں کرنا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنے میں کسی کی دل شکنی بھی ہوسکتی ہے۔ اس لئے کوئی بھی بات کرنے سے اپنے الفاظ پر کم از کم دو بار ضرور غور کریں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ نہ صرف یہ کہ متحرک نظر آئیں گے بلکہ توانائی کے لحاظ سے بھی دوسروں سے بہتر ہوں گے جس کی وجہ سے اپنے پرانے التواء کا شکار اہم معاملات کو مکمل کرنے کی کوشش کرسکیں گے۔ آج اگر آپ کو کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش ہو تو اپنے سینیئرز سے مشاورت کے بعد کوئی بھی قدم اٹھائیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ میں جذباتیت پیدا ہونے کی وجہ سے آپ بہت پرجوش اور متحرک ہونے کی بنا پر کئی ایک کام کرنے کی منصوبہ بندی کرسکیں گے اور اپنے امور کو اپنی مرضی سے حل کرنے کی راہ اپنا کر دوسروں کو اپنے بااعتماد ہونے کا یقین دلا سکیں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج آپ کو بھرپور مواقع ملیں گے کہ اپنی پیار بھری زندگی کے بارے میں اہم فیصلے کرسکیں اور جو تبدیلیاں لانا چاہ رہے ہیں ان کا نفاذ بھی یقینی بناسکیں۔ آج دوپہر کے وقت کسی ایسے اہم فرد سے ملاقات ہوسکتی ہےجسے دیکھتے ہی آپ اپنا دل ہار جائیں اور دل و نظر سے قربان ہوجائیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج اپنے جذبات سے پیار بھرے تعلقات کو پیش نظر رکھنے کی کوشش کریں۔ دوسروں سے کسی لین دین کی وجہ سے جھگڑا کرنے سے بچیں کیونکہ ستاروں کی موجودہ پوزیشن آپ کے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوگی۔ آج اپنے تمام اہم امور کو جلد از جلد انجام دینے کی کوشش کریں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اپنی ذاتی کنفیوژن اور افسردگی کی وجہ سے طیش میں آکر کوئی الٹا سیدھا قدم اٹھانے کی کوشش نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے میں کسی بھی طرح کی بہتری نہ ہوسکے گی۔ آج شریک حیات یا محبوب سے اپنائیت کا اظہار کرکے اس کا دل جیت سکیں گے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے اردگرد موجود افراد کے رویوں کی وجہ سے موجودہ حالات سے بیزاری اور لاتعلقی کے جذبات پیدا ہوکر آپ میں اشتعال بھی پیدا کرسکتے ہیں اور یہ بھی ممکن ہے کہ آپ اپنے جوشیلے جذبات کی وجہ سے انتہائی افسردہ ہوجائیں۔ آج کسی قریبی فرد کی جانب سے معقول رقم حاصل ہوسکتی ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے ماحول اور اپنی سوچوں کو بڑے سکون اور تحمل کے ساتھ الگ الگ رکھیں۔ دوپہر کے بعد آپ کو اپنے کاروباری اہداف کی تکمیل کے لئے کئی ایک مقامی سفر اختیار کرنے ہوں گے۔ آج آپ کو اپنے مالی حالات کی بہتری کے لئے اپنے شکوک و شبہات اور بے بنیاد خدشات سے گریز کرنا لازم ہوگا۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج اپنے ساتھ کام کرنے والے کسی فرد کی وجہ سے ماحول میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور ذہنی دباؤ کی وجہ سے آپ بہت بے چین اور مضطرب ہوسکتے ہیں۔ اپنے اندر پیدا ہونے والے بحث و مباحثہ اور تکرار کے جذبات کی وجہ سے کسی بھی قسم کی تلخ کلامی سے گریز کریں ورنہ بات بڑھ سکتی ہے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو بہت سی مشکلات سے بچنے کے لئے دوسروں کے مشوروں پر عمل کرنا ہوگا اور اگر یہ سب آپ کی ذمہ داریوں کے دوران وقوع پذیر ہو تو آپ کے لئے اپنے سینیئرز کی ہدایات پر عمل کرنا فائدہ مند ثابت ہوگا۔ آج آپ کو کسی بڑے مالی لین دین کو بھی ملتوی کردینا چاہیئے بہتر رہے گا۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے تعلقات اپنے دوستوں کے ساتھ بہترین رہیں گے لیکن جب آپ اپنے کسی رشتہ دار کی مدد کے لئے آگے بڑھیں گے تو آپ کی تکرار اپنی شریک حیات کے ساتھ ہوسکتی ہے۔ ایسے کسی بھی موقع پر آپ کو مصلحانہ رویے کو اختیار کرنا لازم ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments