حمل (Mar21-April19)
آج آپ کو حالات کی وجہ سے اپنا موڈ برقرار رکھنے یا بہتر بنانے مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا اور ممکنہ حد تک آپ بہت غصے میں بھی نظر آسکتے ہیں۔ آج کا دن اصل میں مستقبل کے منصوبے بنانے اور کسی بھی قسم کے اہم فیصلے کرنے کے لئے بہتر یا فائدہ مند ثابت نہیں ہوگا۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کو اپنے طے شدہ منصوبوں اور اہداف کی تکمیل کے لئے دستیاب وسائل کے غیر مناسب استعمال کی وجہ سے کافی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے جس کے متوقع نتائج میں آپ کی ناکامی بھی شامل ہوسکتی ہے۔ آج آپ کسی بات پر اچانک آگ بگولہ ہوکر اپنی شریک حیات سے لڑائی جھگڑا کرسکتے ہیں۔
(May21-June21) جوزا
آج فوری طور پر سامنے آنے والی مالی مشکلات کی وجہ سے آپ کی اپنے اہل خانہ یا قریبی رشتہ داروں کے ساتھ بحث و تکرار ہوسکتی ہے۔ اس غیر تسلی بخش صورتحال سے بچنے کے لئے اپنے اہل خانہ کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے بارے میں مشاورت کرکے انہیں اہمیت دینے کی کوشش کریں۔
(June22-July22) سرطان
آج چونکہ آپ کی دوسروں کو متاثر کرنے اور اپنے نظریات سے ہم آہنگ کرنے والی صلاحیت بہت زیادہ کارگر یا متاثر کن نہ رہے گی جس کی وجہ سے آپ کو خاطر خواہ کامیابی کا حصول ممکن نہ ہوگا۔ اسی لئے آپ کو چاہیئے کہ اپنی تمام کاروباری ملاقاتیں ملتوی کردیں۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ میں پیدا ہونے والا جوش و خروش سامنے آنے سے آپ کے اردگرد موجود افراد میں سے کئی ایک آپ سے ناراض ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اپنے دوستوں کے ساتھ وقت گزارنے کی وجہ سے آپ کی اپنی شریک حیات کے ساتھ بحث و تکرار ہوسکتی ہے جو بڑھتے ہوئے تلخی کی شکل بھی اختیار کرسکتی ہے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ کو اپنے سماجی مراسم یا قریبی افراد کے ساتھ جاری تعلقات میں کئی دشواریوں کا سامنا ہوسکتا ہے جس سے آپ میں ذہنی الجھاؤ بڑھ سکتا ہے اور آپ بحث و تکرار کرتے ہوئے اپنے تعلقات میں کسی اختلاف رائے کا شکار ہوکر اپنے لئے مشکلات مزید بڑھا سکتے ہیں۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج حالات کی وجہ سے آپ کا اعصابی نظام بہت زیادہ تناؤ کا شکار ہوسکتا ہے جبکہ حقیقت میں کوئی بھی ایسی وجہ موجود نہ ہوگی لیکن بہت زیادہ جذباتیت کی وجہ سے کئی ایک جوشیلے افراد آپ کو بھی خطرات سے دوچار کرسکتے ہیں جبکہ اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی خاتون کا دل آپ کے رویے سے بھی رک سکتا ہے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج کسی بھی اہم کام کو مکمل کرنے کے لئے آپ کو خاصی تگ و دو کرنی پڑے گی۔ آج کے دن آپ کے لئے کسی کاروباری دورے کی منسوخی آپ کی محبت بھری زندگی کو مزید تلخ بنا سکتی ہے۔ آپ کی شریک حیات کو آپ کی مصروفیات کے بارے میں کافی وہم اور شکوک و شبہات ہوسکتے ہیں۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج صبح سویرے بہت سے معاملات کو آگے بڑھاتے ہوئے آپ میں ذہنی انتشار اور جذباتی مسائل کی بھرمار ہوسکتی ہے لیکن آج آپ کو موقع مل سکتا ہے کہ آپ اپنی جزوقتی ملازمت کی وجہ سے بہت تھوڑے فوائد حاصل کرنے میں کامیابی ہوجائیں گے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج اپنے کاروباری پارٹنر یا اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ کسی غلط فہمی یا اختلاف کی صورت میں آپ کا دن کافی دباؤ کا شکار رہے گا۔ آج آپکے لئے اپنی توجہ کسی بھی کام پر مبذول رکھنا ممکن نہ ہوگا اسی لئے آپ کو اپنے اہم فیصلوں اور کسی قسم کے بحث و مباحثہ میں ملوث ہونے سے گریز کرنا چاہیئے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج صبح سے ہی آپ میں کسی انجانی وجہ سے غصہ حاوی ہوسکتا ہے جس سے آپ کی شریک حیات کے جذبات مجروح ہوسکتے ہیں۔ ایسے میں آپ کو معذرت کرکے حالات کو سنبھالنا چاہیئے نہ کہ جھگڑے کو طول دیا جائے۔ اپنے کسی قریبی فرد کی تسلی اور اطمینان کے لئے آپ کو اپنی صحت کی حفاظت کرنی ہوگی تاکہ کسی بھی قسم کی پریشانی سے محفوظ رہا جاسکے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کے لئے اپنا طے شدہ کاروباری دورہ بہت فائدہ مند ثابت ہوگا جبکہ آپ کو اپنے اردگرد موجود افراد سے کسی بھی ذاتی یا کاروباری معاملے میں بحث و تکرار سے گریز کرنا ضروری ہوگا۔ آج آپ کو اپنے جذباتی معاملات یا مسائل کو حل کرنے کے مواقع مل سکیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔