آج کا دن کیسا رہے گا؟ 23 اپریل 2018

شائع 23 اپريل 2018 04:45am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کو اپنی شریک حیات کا مکمل تعاون اور مدد حاصل ہوگی جبکہ کسی سینیئر فرد کی جانب سے بھی مکمل تعاون کا یقین دلایا جاسکے گا۔ آپ کے لئے اپنے معاملات کو آگے بڑھانے کے لئے اپنے ذہن کو صاف اور واضح رکھنا بہت ہی ضروری ہوگا۔

ثور (April20-May20)

آج اپنی قدرتی اور فنکارانہ صلاحیتوں کو ایک ساتھ استعمال کرنے کے مواقع میسر آسکیں گےجبکہ آپ کو اس بہتر وقت کا فائدہ اٹھا کر نہ صرف اپنے معاملات میں باقی رہ جانے والی خامیوں کو دور کرنا ہوگا بلکہ اپنے دوست احباب کو بھی کارآمد اور فائدہ مند مشورے دینے میں کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو ستاروں کی معاونت حاصل ہونے کی وجہ سے آپ کسی ایسے کاروبار میں شراکت داری کی کوشش کرسکتے ہیں جس میں معمول سے زیادہ خطرات شامل ہیں لیکن اصل بات یہ ہے کہ ان تمام معاملات میں آپ کو بہت زیادہ محتاط رہنا بہت ضروری ہوگا۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ کو کسی رشتہ دار کی جانب سے ایسی کاروباری شراکت داری کی پیشکش ہوسکتے ہے جو مستقبل میں آپ کے لئے فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ اپنے آپ کو دوسروں کی نظر سے بچانے کے لئے اپنے اسم اعظم کی تلاوت لازمی کریں فائدہ مند ثابت ہوگا۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے گھریلو مسائل کو حل کرنے کے لئے ہی اپنے آپ کو متحرک کرسکیں گے جبکہ اپنے واضح خیالات، مصمم ارادے اور شاندار آئیڈیاز کی بدولت اپنے اردگرد موجود افراد کی بہترین راہنمائی کرسکیں گے۔ آج آپ کو اپنے دوست احباب کی ہمدردیاں اور خلوص آپ کے ساتھ ہوگا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج مجموعی طور پر آپ کا دن بہتر ثابت ہوگا۔ آپ کو غیر متوقع طور پر کچھ غیر معمولی مفادات کا حصول بھی ممکن ہوسکے گا جس کی وجہ سے نہ صرف آپ کی مالی مشکلات میں کمی ہوگی بلکہ آپ کی خوشیوں میں بھی اضافہ ہوگا اس کے علاوہ آپ کی سماجی حیثیت بھی بلند ہوسکے گی۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج اگر آپ کو بھی کسی جاننے والے کے توسط سے کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش ہو تو اسے قبول کرنے میں ہی بہتری ہوگی۔ اپنے تمام معاملات میں محتاط رویہ اختیار کرنا آپ کے لئے بہتر ہوگا۔ دوسروں کی دیکھا دیکھی کسی بھی کام کو کرنے سے گریز کریں۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کے لئے سب سے اہم اور خوشی کی بات یہ ہے کہ آج آپ کی پیشہ وارانہ زندگی کا نیا سفر شروع ہوسکے گا جس کے فوائد اور ثمرات بہت دیر تک آپ کے ساتھ رہیں گے جبکہ بہتر اور روشن مستقبل کی بنیاد بھی رکھی جاسکے گی۔ اپنے منصوبوں کا تنقیدی جائزہ لازمی لیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اپنے شراکتی معاملات میں پیدا ہونے والی کسی مشکل کی وجہ سے آپ کو اپنی فنکارانہ اور تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار میں مشکل ہوسکتی ہے۔ اگر آپ اپنے جملہ معاملات کو بہتر طریقے سے نمٹا پائیں اور بہت زیادہ خطرات مول لینے کی کوشش نہ کریں تو یقینی طور پر مالی مفادات کے حصول میں کامیاب ہوسکیں گے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج مجموعی طور پر آپ کے لئے مبارک دن ثابت ہوسکتا ہے خاص کر اپنے سفر کے منصوبوں کو مکمل کرنے اور اپنے تعلیمی معاملات کو مزید آگے بڑھانے یا کسی نئے سلسلے کا آگاز کرنے میں ستاروں کی معاونت بھی آپ کے شامل حال رہے گی۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کی کارکردگی بہت بہتر ہوسکے گی جس سے اپنے اقدامات کو فائدہ مند بنا سکیں گے اس کے علاوہ آپ کے تخلیقی آئیڈیاز کو بھی سراہا جاسکے گا۔ کچھ مالی مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں لیکن آپ کو اپنے سینیئرز و دوستوں عملی مدد اور تعاون کی پیشکش قبول کرکے اپنے مسائل کو حل کرنے کی جانب بھرپور توجہ دینی چاہیئے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کے پرانے کاموں کا نتیجہ جلد سامنے آنا شروع ہوجائے گا۔ اس لئے کسی بھی اہم فیصلے پر پہنچنے کے لئے آپ کو اپنے مخلص احباب سے مشاورت کا نہ صرف سلسلہ جاری رکھنا چاہیئے بلکہ ان کے مشوروں کی گہرائی میں جانچ پڑتال کریں اور انہیں کسی قابل عمل منصوبے کی شکل دینے کی کوشش کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments