آج کا دن کیسا رہے گا؟ 28 اپریل 2018

شائع 28 اپريل 2018 04:42am

حمل (Mar21-April19)

آج کاروباری طور پر انتہائی اعلیٰ کامیابی کا نہ صرف حصول ممکن ہوسکے گا بلکہ آپ کو مالی فوائد بھی حاصل ہوسکیں گے۔ ان ہی کامیابیوں کی وجہ سے آپ کو کسی پارٹ ٹائم ملازمت کی پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج آپ کی شریک حیات کا تمام خلوص اور پیار صرف آپ ہی کے لئے ہوگا۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کے لئے مالی اور پیشہ وارانہ کامیابیوں کا دن ہے جس کی وجہ سے آپ جو بھی نیا کام شروع کریں گے اس میں کامیابی کے امکانات بہت ہی نمایاں ہونگے۔ آج کاروباری طور پر آپ بہت کامیاب ہوں گے جس کی وجہ سے اپنے خاندانی مالی معاملات کو نمٹانا ممکن ہوسکے گا۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو سماجی اور پیشہ وارانہ زندگی میں اچانک بہت سی تبدیلیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ آپ کا اختیار کردہ عملی راستہ شاید دوسروں کے لئے قابل گوارا نہ ہو مگر آپ کے لئے طے کردہ اہداف کے حصول میں انتہائی مددگا اور معاون ثابت ہوسکے گا۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنی کاروباری مصروفیات کو آگے بڑھانے، مزید ترقی کرنے کے منصوبے بنانے اور ان کے نتائج کے حصول میں کامیابی کے لئے کوششوں کا آغاز کرسکیں گے۔ ایسے موقع پر آپ کو اپنے ستاروں کی بھرپور معاونت حاصل رہے گی۔ آج آپ اپنی مشکلات کے حل کے لئے عملی طور پر بھی متحرک ہوسکیں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنی کاروباری اور پیشہ وارانہ سرگرمیوں کے علاوہ اپنی سماجی مصروفیات میں شاندار کامیابیاں حاصل کرنے کی وجہ سے آپ حیرت زدہ ہوسکتے ہیں کیونکہ تمام تر کامیابیاں آپ کی توقع سے بڑھ کر ہوسکتی ہیں۔ یہ سب ستاروں کی موافقت کی وجہ سے ہوگا جس کا آپ کو بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیئے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج پچھلے کافی دنوں کی مشکلات یا تلخی کے بعد آپ کو حاصل ہونے والی مالی کامیابیاں اور محبت بھری زندگی میں پیدا ہونے والا سکون آپ کو حیرت زدہ بھی کرسکتا ہے۔ آج آپ کے کاروباری ساتھی آپ کی عملی کوششوں کو سراہیں گے اور آپ کے جذبے بھرے انداز کو بہت پسند کریں گے۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ صبح سے ہی اپنے کاروباری منصوبوں کو کامیاب بنانے اور اپنے مسائل کو حل کرنے کے لئے اپنا قیمتی وقت صرف کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ممکنہ طور پر آپ کسی تجارتی سفر کے لئے بیرونِ شہر بھی جاسکتے ہیں۔ آج آپ کی محنت رنگ لاسکے گی جبکہ آپ کو مالی مفادات کے حصول کے لئے بھی تیار رہنا چاہیئے۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کی مالی حالت میں ترقی کا عمل شروع ہونے سے آپ کو دلی سکون حاصل ہوسکے گا۔ آج آپ کو کسی اہم منصوبے کی تکمیل کی وجہ سے انعام کے طور پر نقد رقم یا بونس دیا جاسکتا ہے یا تو پھر غیر متوقع طور پر وراثت کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ دن کے آغاز کے ساتھ ہی کچھ انتہائی اہم فیصلے کرنے کی کوشش کریں گے جس سے آپ کا طے شدہ شیڈول مکمل طور پر تبدیل ہوکر رہ جائے گا۔ آپ کو اپنے تمام تر فیصلوں میں اپنے وجدان پر بھروسہ کرنا چاہیئے اس کے علاوہ اپنے کسی بیمار دوست کی مدد کرنے میں بھی ہچکچاہٹ سے کام نہیں لینا چاہیئے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ اپنے بہترین موڈ میں نظر آنے کی وجہ سے سماجی طور پر بہت متحرک ہوسکیں گے جبکہ ستاروں کے مثبت اثرات کی وجہ سے آپ کو شراکت داری سے بھی فائدہ مل سکتا ہے۔ آج قریبی افراد سے تعلقات تو بہتر رہیں گے مگر محبت بھرے معاملات کشیدگی کا شکار ہوسکتے ہیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کی مزاجی کیفیت بہتر ہونے کی وجہ سے آپ بہت سے اہم کاروباری معاملات کو نمٹاسکیں گے اور کچھ ایسے کاروباری منصوبے بھی مکمل کرسکیں گے جن کا آگاز آپ نے بہت عرصہ قبل کیا ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ آپ کو اپنے مسائل کا حل تلاش کرنے میں بھی کامیابی مل سکے گی۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ اپنی کاروباری شناخت اور ساخت کو بہتر بنانے کے لئے کچھ اہم فیصلے کرسکیں گےجبکہ آپ کا طے شدہ شیڈول تبدیل ہوکر رہ جائے گا کیونکہ کسی کاروباری سفر کا منصوبہ بھی اچانک سامنے آسکتا ہے۔ اس سفر کے بارے میں آپ بہت پرامید ہوں گے کیونکہ اس سے آپ کو بہت زیادہ مالی فوائد حاصل ہوسکیں گے۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments