حمل (Mar21-April19)
آج آپ کو اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق متحرک ہونے میں مشکل پیش آسکتی ہے جس کی وجہ سے آپ میں بے چینی اور ذہنی انتشار پیدا ہوسکتا ہے۔ اپنے جذبات پر قابو پائیں ورنہ اپنے فرائض کی ادائیگی کے ساتھ ساتھ اپنے گھریلو معاملات میں بھی کسی پیچیدگی کا شکار ہوسکتے ہیں۔
ثور (April20-May20)
آج اپنی جسمانی حالت میں پیدا ہونے والی کمزوری یا سستی کی وجہ سے اپنی توانائی میں خاصی کمی محسوس کریں گے جس کی وجہ سے اپنے متعلقہ معاملات پر توجہ مبذول رکھنا خاصا مشکل ہوجائے گا لیکن ان سب باتوں کے باوجود آپ کے پیار بھرے تعلقات میں مزید جوش پیدا ہوسکتا ہے۔
(May21-June21) جوزا
آج اپنی پیار بھری زندگی میں پیدا ہونےوالی مشکلات سے اپنے آپ کو بچانے کے لئے اپنے قریبی اعزاز کی عملی مدد حاصل کرکے اپنے آپ کو کسی بھی قسم کی پیچیدہ صورتحال سے باآسانی بچاسکیں گے۔ آج آپ کو کسی جزوقتی ملازمت کی وجہ سے خاصی معقول رقم موصول ہوسکتی ہے۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنی فنکارانہ صلاحیتوں سے بھرپور کام لے کر اپنے آپ کو کامیاب افراد کی فہرست میں شامل کرنے کا خواب حسب توقع پورا نہ ہوسکے گا کیونکہ ستاروں کے اثرات آپ کے لئے مددگار ثابت نہ ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ دوسروں کو متاثر کرنے کی صلاحیت سے بھی فائدہ اٹھانا مشکل امر ہوگا۔
(July23-Aug22) اسد
آج خلاف توقع سامنے آنے والے خفیہ حقائق کی وجہ سے آپ کو اپنے اہم امور کی انجام دہی اپنے طے شدہ شیڈول کے مطابق کرنا ممکن ہوسکے گا۔ آپ کاروبار سے بہت زیادہ توقع رکھنا بہتر ثابت نہ ہوگا اس کی وجہ سے آپ کا دل ٹوٹ سکتا ہے اور آپ کے جذبات بھی مجروح ہوسکتے ہیں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنے فرائض کی انجام دہی میں حائل مناسب انداز میں دور نہ کرسکنے کی وجہ سے آپ کے موڈ میں جارحانہ پن پیدا ہوسکتا ہے جس سے کام کی جگہ پر حالات میں دباؤ بڑھنے سے آپ کی کارکردگی شدید متاثر ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج کامیابی کے لئے آپ کو کسی سینیئر فرد کی باتوں پر عمل کرنا ہوگا۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج کاروباری معاہدے کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو آگے بڑھانے کے لئے مناسب دن نہیں ہے اس لئے دیگر افراد آپ کے نقطہ نظر کے علاوہ آپ کے خیالات سے بھی متفق نہیں ہوں گے۔ ان حالات کے باوجود آپ کو ہمت اور حوصلہ نہیں ہارنا اور نہ ہی مستقبل کے منصوبے بنانے سے گریز کرنا ہے۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج کوئی طے شدہ کاروباری دورہ ملتوی ہونے کی وجہ سے آپ میں غم و غصہ پیدا ہوسکتا ہے جس سے آپ میں ذہنی دباؤ شدید ہوسکتا ہے لیکن اپنے آپ پر قابو رکھنے کی کوشش کریں کیونکہ یہ دورہ ملتوی ہوا ہے منسوخ نہیں۔ اصل میں آج کا دن اپنے مالی معاملات کو آگے بڑھانے اور مالی مشکلات سے نبرد آزما ہونے گا ہے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج اپنے کاروباری پارٹنر کے ساتھ یا اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کی بلاوجہ کی تکرار ہوسکتی ہے جس سے صورحال تناؤ کا شکار ہونے کی وجہ سے آپ میں بے چینی اور عجیب سی تلملاہٹ پیدا ہوسکتی ہے۔ آپ میں اس قدر صلاحیت موجود ہے کہ آپ باآسانی ان سب معاملات کو ٹھیک کرسکتے ہیں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آپ اپنے کاروباری مصروفیات سے اپنے آپ کو دور رکھنے کی کوشش کریں یا کم از کم کسی نئے کام کا آغاز نہ کریں کیونکہ آج کا دن کاروباری معاملات کے لئے بہتر ثابت نہ ہوسکے گا۔ آج سفر کرنے سے قبل اپنی گاڑی کا سامان اور تمام ضروری اشیاء کی چیکنگ نکلنے سے قبل ہی کرلیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کی کسی کاروباری مسئلے پر اپنے شریک کار کے ساتھ کوئی غلط فہمی پیدا ہوسکتی ہے جسے آپ اپنے جذبات پر قابو رکھتے ہوئے کسی مشترکہ اتفاق رائے سے ختم کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ اگر آپ نے باہمی مفادات کو مدنظر رکھا تو آپ کے لئے کوئی مشکل پیدا نہ ہوگی۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کو اپنی توجہ اپنے معمولات کی ادائیگی کی جانب مرتکز رکھنے کی ضرورت ہوگی کیونکہ کسی بھی قسم کے ایسے امور ملوث ہونے کی کوشش نہ کریں کہ جس میں آپ کو خاص توجہ مرکوز کرتے ہوئے پیش نظر معاملات کو سلجھانے میں کوئی مصالحانہ کردار ادا کرنا پڑے یا مصلحت کوشی سے کام لینا مجبوری بن جائے گا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔