شائع 30 اپريل 2018 02:43pm

ہمایوں سعید کا مذاق اُڑانے والے کو خوبصورت جواب

سوشل میڈیا نے سلیبریٹیز اور ان کے مداحوں کے درمیان فاصلوں کو حد درجہ تک ختم کردیا ہے۔ یہ ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں سلیبریٹیز اپنے مداحوں کےجذبات بھرے احساسات سے آشنا رہتے ہیں۔

ایسا ہی کچھ ہوا انسٹاگرام پرپاکستانی اسٹار ہمایوں سعید کے ساتھ جب انہوں نے اپنی فلم 'سات دن محبت ان' کے پرومو کیلئے ویڈیو سوشل میڈیا سائٹ پر پوسٹ کی۔

ویڈیو پر ایک شخص نے کمنٹ میں لکھا کہ'غریبوں کا شاہ رخ خان'۔

ہمایوں سعید نے کمنٹ پر غیر ضروری ردِ عمل سے اجتناب کرتے ہوئے معاملے کو نہایت خوبصورتی سے سنبھالا۔

عبداللہ نامی شخص کے کمنٹ پر جواب دیا کہ 'آپ لوگ غریب نہیں ہیں یار'۔

ہمایوں سعید کا جواب پڑھ کر بے شک ان کی حسِ مزاح کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Meinay aazma ke dekha hai, ab Tipu tum bhi aazma ke dekhlo. #7DMI @7dinmohabbatin

A post shared by Humayun Saeed (@saeedhumayun) on

Read Comments