شائع 05 مئ 2018 05:21am

گاڑی میں ذیادہ وقت گزارنے والوں کے ساتھ ایسا بھی ہوسکتا ہے

گاڑی یا کسی بھی سواری میں ذیادہ وقت تک بیٹھے رہنے کے اثرات جانچنے کے لئے تحقیق کاروں نے ایک زلزلے کے بعد ہونے والی کاروائیوں کی معلومات حاصل کی۔ لوگوں نے اپنے گھر چھوڑ کر جن جگہوں پر پناہ لی تھی ان میں گاڑیاں سب سے ذیادہ تھیں۔

اس زلزلے کے بعد کے عرصے میں جتنے بھی لوگ ہسپتال میں داخل ہوئے ان میں 51 مریض رگوں میں خون جمنے یا خون کی گٹھلی بننے کی وجہ سے داخل کئے گئے تھے۔ ان مریضوں میں 42 افراد ایسے تھے جنہوں نے زلزلے کی وجہ سے گاڑیوں میں بیٹھے بیٹھے رات گزاری تھی۔

یہ نتائج لمبے عرصے تک گاڑی میں بیٹھے رہنے سے مرتب ہونے والے اثرات کی ایک مثال ہیں۔ گاڑی میں ذیادہ دیر بیٹھے رہنے کی وجوہات کوئی بھی ہوسکتی ہیں۔ لیکن اس کے نتیجے میں سامنے آنے والے مسائل سنگین بھی ہوسکتے ہیں۔

اس لئے تجویز کیا جاتا ہے کہ گاڑی یا ہوائی جہاز کے لمبے سفر کے دوران یا بعد چہل قدمی اور جسم، خاص کر ٹانگوں کی حرکت بے حد ضروری ہے۔

Thanks to HT

Read Comments