شادی کو لے کر دونوں کی فیملیز سے متعلق کئی افواہیں سننے کو ملیں تاہم اب دونوں لَو برڈز بالآخر شادی کے بندھن میں بندھ ہی رہے ہیں۔ ان کی شادی کی تقریب 8 مئی کو ممبئی میں ہی منعقد کی جائے گی۔
اپنی بہن کی شادی سے متعلق جب ہرش وردھن کپور سے سوال پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ 'میں بہت خوش ہوں کہ وہ شادی کررہی ہیں، آنند ایک بہت اچھے انسان ہیں'۔
اطلاعات کے مطابق سونم کپور کے والد انیل کپور بھی اپنی بیٹی کی شادی میں ڈانس کے لئے ریہرس کررہے ہیں۔ سونم کپور کی مہندی کی تقریب 7 مئی کو جبکہ شادی کی تقریب 8 مئی کو سکھ مذہب کی روایات کے مطابق انجام پائے گی۔