حمل (Mar21-April19)
آج اپنی کمزور مالی حالت اور راستے میں آنے والی مشکلات کی وجہ سے آپ کافی پریشان اور بے چین نظر آسکتے ہیں۔ ایسے حالات میں آپ کے کو اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا ورنہ آپ کا رویہ آپ کے کسی قریبی دوست کے جذبات کو مجروح کرنے کا باعث بن سکتا ہے۔
ثور (April20-May20)
آج بہت سی رکاوٹیں سامنے آسکتی ہیں جن کی وجہ سے آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ اپنی توانائی اور وقت ضائع کررہے ہیں۔ ان سوچوں کی وجہ سے آپ ضرورت سے زیادہ پریشان ہوجائیں گے۔ آپ کے اردگرد موجود افراد آپ کی مشکلات کو سمجھنے کے بعد مدد کرنے کے لئے تیار ہوسکیں گے۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ بہت سے عملی اقدامات کرتے وقت بہت زیادہ ہی جوش و خروش کا مظاہرہ کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ کے کاروباری شریک اور آپ کے قریبی دوست آپ سے دور ہوسکتے ہیں۔ آج آپ کو سنجیدگی اختیار کرتے ہوئے بہت زیادہ مصلحت پسندی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ ماحول بھی خراب نہ ہو اور آپ کا کام بھی نکل جائے۔
(June22-July22) سرطان
آج صبح سویرے اپنی جملہ سرگرمیوں اور جاری منصوبوں کی تفصیلات بیان کرنے میں ممکنہ طور پر رکاوٹ محسوس ہونے یہ سب کچھ کرنا دشوار ہوجائے گا اور اپنی عمدہ گفتگو کی صلاحیت متحرک نہ ہونے کی وجہ سے آپ کے لئے سماجی اور پیار محبت کے مسائل سے نبرد آزما ہونا مشکل ہوجائے گا۔
(July23-Aug22) اسد
آج اپنے کسی قریبی دوست کی جانب سے اپنے کئے گئے وعدوں کی پاسداری نہ کرنے کی وجہ سے آپ کو سخت غصہ آسکے گا اور آپ ناراض بھی ہوجائیں گے لیکن آپ کو ہر حال میں اپنے جذبات پر قابو رکھنا ہوگا کیونکہ ممکنہ طور پر آپ کے سامنے اس کی واضح طور پر معقول وجوہ بیان کی جاسکتی ہیں۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ بہت سی ذمہ داریوں کا بوجھ اٹھانے کے لئے تیار ہوں گے اور عملی طور پر اس جانب قدم بھی بڑھا سکیں گے لیکن آپ ذاتی حیثیت میں اس قابل نہ ہوں گے کہ ان حالات میں تمام معاملات کو سنبھال سکیں یا ان ذمہ داریوں کو پورا کرسکیں۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ کو اپنے معمولات کی ادائیگی کے علاوہ ان امور کی انجام دہی سے حتی الامکان گریز کرنا ہوگا جن کے لئے آپ کو بہت زیادہ ہوشیار اور چوکنا رہنے کی ضرورت ہے یا جن پر آپ کو خاص توجہ دینے کی ضروت پیش آسکتی ہے کیونکہ عملی طور پر آپ کی قدرتی صلاحیتیں یا دانائی متحرک نہ ہوسکے گی۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج صبح سے ہی آپ کی طبیعت ٹھیک نہ ہونے کی وجہ سے آپ نہ تو سماجی طور پر متحرک ہوسکیں گے اور نہ ہی اپنے اندر پیدا ہونے والی بد مزاجی پر قابو پاسکیں گے۔ اس کا واحد علاج اپنے دوستوں اور پیاروں کے ساتھ جی بھر کر باتیں کرنا ہے ایسا کرنے سے دل کا بوجھ اور ذہنی دباؤ کم ہوسکتا ہے۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج آپ عجیب سی الجھاؤ کی کیفیات کا شکار نظر آئیں گے کیونکہ ان احساسات کی موجودگی میں آپ کے لئے اپنی جذباتی یا احساساتی کیفیات کا واضح اظہار کرنا ممکن نہ ہوگا۔ یوں محسوس ہوگا جیسے آپ کو کوئی روک رہا ہے لیکن بظاہر آپ کے مدمقابل نہ ہوگا اور یہ سب قلبی واردات بھی ہوسکتی ہے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ اپنا وقت اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے میں خرچ کرنے کی کوشش کریں گے اور اس کے لئے اپنے آپ کو وقف کردیں گے حالانکہ آپ کو اچھی طرح سے عمل ہوگا کہ آپ کے یار دوست آپ سے دور ہوسکتے ہیں لیکن آپ کے لئے اصل اہمیت صرف اپنی ذاتی تسلی اور اطمینان کی ہے۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ حسب وعدہ اپنے کاروباری وعدوں کو نبھانے میں ناکام رہ سکتے ہیں کیونکہ جاری کاروبار کی ناکامی کا سارا الزام آپ پر ہی آجائے گا۔ آپ کی کمزور گفتگو کی وجہ سے آپ کی کاروباری شراکت داری مزید دباؤ کا شکار ہوسکتی ہے اس لئے حالات کے مطابق ساری صورتحال کا جائزہ لے کر کوئی فیصلہ کریں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج کا دن آپ کے کاروباری دورے کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہونے کی وجہ سے آپ کو جھنجلاہٹ کا سامنا کرنا پڑے گا اور حسب توقع کامیابی نہ ملنے کی وجہ سے بھی آپ کے لئے پریشانی پیدا ہوسکتی ہے۔ ویسے بھی جب کامیابی کے امکانات واضح نہ ہوں یا معدوم دکھائی دیں تو اپنے جذبات پر قابو رکھنا بہت مشکل ہوجائے گا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔