بولی وڈ کے بعد صبا قمر اب ہالی وڈ میں بھی؟
صبا قمر پاکستانی ڈرامہ اور فلم انڈسٹری کی ایک مشہور شخصیت ہیں۔ حال ہی میں ٹیلی کاسٹ ہونے والے ڈرامہ سیریل 'باغی' نے انہیں شہرت اور کامیابی کی بلندیوں پر پہنچا دیا۔ اس سے پہلے بولی وڈ میں انہوں نے مشہور بھارتی اداکار عرفان خان کے مد مقابل اداکری کر کے ایک نیا سنگ میل طہ کیا تھا۔ A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on فلم 'ہندی میڈیم' نے بولی وڈ کے دوسرے بڑے اداکار سلمان خان، شاہ رخ خان اور عامر خان کی فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔ اس کے علاوہ پاکستانی اداکاراؤں میں صبا کی حریف اداکارہ ماہرہ خان کا بولی وڈ ڈیبیو بھی صبا کے ڈیبیو سے پیچھے رہا۔ Now he's gone, I don't know why Until this day, sometimes I cry He didn't even say goodbye He didn't take the time to lie. Bang bang, he shot me down Bang bang, I hit the ground Bang bang, that awful sound Bang bang, my baby shot me down... Love this track ❤️ A post shared by Saba Qamar (@sabaqamarzaman) on البتہ اب ایسا لگتا ہے کہ صرف بولی وڈ میں کام کرنا ہی صبا قمر کا اصل مقصد نہیں تھا۔ اس بات کا ثبوت یہ ہے کہ اب صبا انگریزی فلموں میں بھی نام کمانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ آسکر جیتنے والے اداکار بین ایفلیک کے ساتھ کام کرنا صبا کے لئے واقعی ایک بڑی کامیابی ثابت ہوگی۔ مختلف ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان دنوں صبا انگریزی فلم میں کام کرنے کے لئے آواز اور تلفظ پر کام کر رہی ہیں۔ صبا قمر نے فی الحال خود اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔ ذرائع کے مطابق صبا فلمی معاہدے کی شرائط و ضوابط کی بنا پر اس خبر پر خاموشی اختیار کر رہی ہیں۔