آج کا دن کیسا رہے گا؟ 8 مئی 2018

شائع 08 مئ 2018 05:02am

حمل (Mar21-April19)

آج اگر آپ کسی کاروباری دورے پر جانا چاہ رہے ہیں تو اپنی شریک حیات کی مرضی کے خلاف کوئی قدم نہ اٹھائیں ورنہ گھریلو حالات دباؤ کا شکار ہوجائیں گے۔ ایسے امور میں آپ کو اپنے تجربہ کار رشتہ داروں کی باتوں پر عمل کرنا ہی فائدہ دے سکے گا۔

ثور (April20-May20)

آج صبح سے ہی بیزاری اور اضطرابی کیفیات نمایاں ہوسکتی ہیں جس کی وجہ سے کوئی بات کرنے کو دل نہیں چاہے گا۔ آج اپنے شریک حیات کے بارے میں تفکر کا اظہار ہی نہ کریں بلکہ اسے اس بات کا احساس دلانے کی کوشش بھی ضرور کریں۔ اپنے پیاروں سے پیدا ہونے والے تعلقات ہی سب سے بڑی خوشخبری ہوگی۔

  (May21-June21) جوزا

آج اپنے کاروبار پر مکمل توجہ مرکوز کرنا آپ کے لئے دشوار ہوگا جبکہ آپ کی کارکردگی بھی توقع سے خاصی کم رہے گی۔ مگر آپ اپنے ساتھیوں کے ساتھ پیدا شدہ بہت سے اختلافات یا غلط فہمیوں کو ختم کرنے میں باآسانی کامیاب ہوسکیں گے۔

 (June22-July22) سرطان

آج آپ میں توانائی کی کمی کی وجہ سے نقاہت پیدا ہوسکتی ہے جبکہ آپ کے جوش و جذبے میں بھی خاصی کمی نظر آسکے گی۔ ذہنی الجھاؤ کی وجہ سے کسی بھی نئے کام کو شروع کرنے کی منصوبہ بندی یا نئے کام کا آغاز کرنے میں اپنے مخلص دوستوں کے تعاون سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج دوسروں کے کسی جھگڑے کو نمٹانے یا اہم جذباتی مسائل کو حل کرنے کا مناسب وقت نہیں ہے۔ کسی بھی قسم کا اہم کردار ادا کرنے کے لئے کوشش نہ کریں اور خود کو ایسے اختلافات سے دور ہی رکھیں۔ کیونکہ زبردستی کرنے کی کوشش میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کے لئے بہتر یہی ہوگا کہ آپ خود کو پرسکون رکھیں تاکہ اپنی اعصابی بے چینی سے نجات حاصل کرسکیں۔ گھر میں سے گم ہونے والی کسی شے کے بارے میں مصدقہ رپورٹ ملنے سے آپ کا اعتماد بھی بحال ہوسکے گا جبکہ آپ کی گمشدہ اشیاء بھی واپس مل سکیں گی۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج کسی کاروباری دورے پر جانے سے پہلے اپنی شریک حیات سے مشورہ کرنا بہت ضروری ہوگا تاکہ بعد میں پیدا ہونے والی جذباتی الجھنوں سے بچا جاسکے۔ اپنے غصے اور جذباتیت پر قابو رکھنا نہ صرف آپ کی کامیابی کے لئے ضروری ہوگا بلکہ دوسروں سے مفادات کے حصول میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج اپنے شیڈول سے عجلت کا لفظ نکال کر اپنے معاملات کو انجام دینے کی کوشش کریں۔ اس کے علاوہ کسی بھی حالت میں یا وقتی مفادات کے حصول میں تضاد بیانی سے کام نہ لیں ورنہ آپ کے مخلص آپ سے ناراض ہوسکتے ہیں۔ اپنے لئے آرام کا وقت ضرور نکالیں۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج اگر آپ نے اپنی توجہ فرائض کی ادائیگی کی جانب مبذول نہ کی تو آپ کی سرزنش ہوسکتی ہے کیونکہ کئی اہم کا اب تک صرف آپ کی وجہ سے ہی التواء کا شکار ہوتے چلے آرہے ہیں اور آپ انہیں بروقت مکمل نہیں کرپائے۔ اس کے علاوہ آج بیرون ملک جانے کے لئے بھی مناسب وقت نہیں ہے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کو اپنے کاروباری منصوبوں یا موجودہ حالات پر بھرپور توجہ دینا ہوگی اس کے لئے چاہے آپ کو اپنے کسی جذباتی رشتہ کو ہی وقتی طور نظر انداز کیوں نہ کرنا پڑے ایسا کر گزریں منصوبے میں کامیاب رہیں گے۔ اپنی صحت کا خیال رکھیں اور دوسروں کو خود سے کمتر یا حقیر ہرگز نہ سمجھیں۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج ااپنے اندر حوصلہ پیدا کرنے کی کوشش کرکے دوسروں کا نقطہ نظر جاننے کی بھی بھرپور کوشش کریں۔ اس سے آپ کی محبت بھری زندگی واپس اپنی ڈگر پر آسکے گی۔ اس کے علاوہ آج آپ کا کوئی قریبی فرد یا رشتہ دار آپ کے مالی حالات میں بہتری پیدا کرنے میں مدد دے سکے گا۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج اپنی جذبات اور حساسیت کو قابو میں رکھیں اور کسی بھی قسم کی بے چینی کو پیدا نہ ہونے دیں ورنہ دوسروں سے سخت الفاظ کے تبادلے کی وجہ سے گرما گرمی ہوسکتی ہے۔ اپنے آپ کو پرسکون بنانے کے لئے کچھ مصروفیات کا انتخاب ضروری ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments