فیشل کے فوراً بعد ان چیزوں سے گریز کریں
آج ہم آپ کو بتائیں گے کہ فیشل کے بعد کن باتوں کا خیال رکھنا چاہیئے اور اپنی جلد کو کس طرح محفوظ رکھنا چاہیئے۔ پسینہ گرمی کے موسم میں سخت ورزش کرنا، گھر سے باہر نکلنا یا پبلک ٹرانسپورٹ میں سفر کرنا آپ کے جسم کو شدید گرمی اور پسینے سے دوچار کر سکتا ہے۔ فیشل چہرے کی جلد کو کچھ دیر کے لئے حساس بنا دیتا ہے۔ حساس جلد پر گرمی اور پسینے کے اثرات برا اثر ڈال سکتے ہیں۔ اس لئے فیشل کے بعد اپنے معمول کے کام شروع کرنے سے پہلے احتیاط کریں۔ میک اپ فیشل میں چہرے کی جلد کی گہرائی سے صفائی کی جاتی ہے۔ جلد مکمل طور پر صاف ہونے کی وجہ سے اس کے مسام کھل جاتے ہیں۔ میک اپ بذات خود ایک ایسی چیز ہے جسے کھلے مساموں پر استعمال نہیں کرنا چاہیئے۔ اس کے علاوہ میک اپ استعمال کرنے کے برش یا اسپنج جلد کے کھلے مساموں میں جراثیم اور انفیکشن منتقل کرنے کے ذمہ دار ہوسکتے ہیں۔ کیل مہاسے فیشل کے بعد اپنے چہرے کی جلد کو ہرگز مت چھیڑیں۔ کیل مہاسوں پر ہاتھ لگانا ویسے بھی ٹھیک نہیں لیکن فیشل کے بعد ایسا کرنا یقیناً نشان اور گڑھے چھوڑ جائے گا۔ گھریلو ٹوٹکے فیشل کے بعد جلد کی حساسیت کوئی بھی چیز برداشت نہیں کر پاتی۔ فیشل کے بعد اپنی جلد کو معمول پر آنے دیں۔ اس وقت اسے آکسیجن کی بہت ضرورت ہوتی ہے۔ اس لئے جلد پر مذید ترکیبات استعمال کرنا اس کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ دھوپ اور گرمی فیشل جلد کی صفائی گہرائی سے کرتا ہے۔ فیشل کے دوران ہی جلد کو مختلف مراحل سے گزرنا پڑتا ہے، جن میں بھاپ کے ذریعہ صفائی بھی شامل ہے۔ جلد پر مذید بھاپ مت استعمال کریں اور دھوپ اور گرمی سے بچیں۔ دھوپ اور گرمی جلد کی حساسیت کی وجہ سے اس میں موجود باریک رگوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں۔ Thanks to MissKyra