شائع 10 مئ 2018 05:48am

اداکارہ میرا سے شادی کا خواہشمند چاند احمد انتقال کرگیا

پسرور: میرا سے شادی کی خواہش کا اظہار کرنے والا سوا دو فٹ کا طیّب عرف چاند احمد دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقال کرگیا۔

اطلاعات کے مطابق چاند نے سنہ 2014 میں میرا سے شادی کی خواہش کا اظہار کرکے سوشل میڈیا پر خوب شہرت حاصل کی تھی۔ چاند نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے میرا کو 'آئی لو یو' کہا تھا۔

چاند کے اچانک انتقال پر اہلخانہ اور علاقہ مکین شدید رنج کی کیفیت میں مبتلا ہیں۔ اہل علاقہ اور قریبی لوگوں کا کہنا ہے کہ چاند بہت ہی اچھا اور پیار کرنے والا انسان تھا اور لوگ اس کی پیاری پیاری باتوں پر خوش ہوا کرتے تھے۔

چاند نے دیگر کئی افراد کی طرح میرا سے شادی کی معصومانہ خواہش کا اظہار کیا تھا تاہم اس کی یہ خواہش پوری نہ ہوسکی۔ میرا نے چاند کی خواہش پر کبھی اپنے ردعمل کا اظہار نہیں کیا۔ اس سے قبل بھی کئی افراد میرا کو شادی کا پروپوزل بھیج چکے ہیں۔

مختلف ویب سائٹس پر نشر ہونے والی خبروں کے مطابق وہ اچانک دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔

Read Comments