اپ ڈیٹ 12 مئ 2018 05:20am

اداکارہ جیکولین فرنینڈس کار حادثے کا شکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ رات 2 بجے کے قریب جیکولین پارٹی سے واپسی کے راستے میں تھیں جب ان کے ڈرائیور نے گاڑی ایک رکشے سے ٹکرا دی۔ جیکولین اس وقت پچھلی سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا اور کسی فرد کو کوئی چوٹ نہیں آئی۔ البتہ جیکولین کی گاڑی اور رکشہ کچھ حد تک متاثر ہوا ہے۔

جیکولین فرنینڈس اور اداکار سلمان خان کی آنے والی فلم 'ریس 3' کچھ ہی عرصے میں رلیز ہونے والی ہے۔ اس فلم میں انیل کپور اور بوبی دیول بھی اداکاری کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

Thanks to SpotboyE

Read Comments