Aaj Logo

شائع 12 مئ 2018 08:10am

بھارتی خواتین سے شادی کرنے والے دنیا کے 7 مایہ ناز کرکٹرز

کس انسان کا نصیب اسے کہاں لے جائے یہ بات کوئی نہیں جانتا، اسی کی مثال دینے کے لئے آج ہم آپ کو سات ایسے مایہ ناز کرکٹرز کے بارے میں بتانے جارہے ہیں جو دوسرے ملک سے تعلق رکھنے کے باوجود بھارتی خواتین کی زلفوں کے اسیر ہوئے اور انہیں بیاہ کر اپنے ساتھ سات سمندر پار لے گئے۔ ذیل میں ان کرکٹرز کی فہرست ملاحظہ کریں جنہوں نے بھارتی خواتین کو اپنا جیون ساتھی بنایا۔

شان ٹیٹ

آسٹریلیا کے مایہ ناز تیز گیند باز شان ٹیٹ اپنی جارح مزاجی کی وجہ سے بین الاقوامی کرکٹ میں خاصی شہرت رکھتے تھے۔ ایک وقت تھا جب انہیں آسٹریلیا کے تیز ترین گیند بازوں میں شمار کیا جاتا تھا۔ انہوں نے ایک بھارتی خاتون ماشوم سنگھا سے 12 جون سنہ 2014 کو 12 ماہ کے تعلق کے بعد شادی کی۔

شعیب ملک

پاکستان کے اسٹار آل راؤنڈر شعیب ملک اور بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کا شمار مشہور ترین جوڑیوں میں ہوتا ہے، دونوں کی شادی کا پاکستان اور بھارت میں خوب چرچا ہوتا ہے۔ دونوں 12 اپریل سنہ 2010 کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔ یہ جوڑا سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹو رہتا ہے اور ہمیشہ میڈیا کی خبروں کی زینت بنا رہتا ہے۔

موتیاہ مرلی دھرن

سرلی لنکا سے تعلق رکھنے والے جادوگر اسپنر ماتیاہ مرلی دھرن ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ وکٹوں کا اعزاز اپنے نام رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کے دوران 800 بلے بازوں کو پویلین روانہ کیا۔ مرلی دھرن بھی بھارتی حسینہ کی زلفوں کے اسیر ہوئے، انہوں نے 21 مارچ 2005 کو مادھیمالر راما مورتی سے شادی کی۔

محسن حسن خان

پاکستان کے سابق کپتان محسن حسن خان کا شمار اپنے دور کے خوبصورت ترین کرکٹرز میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اداکاری کے شعبے میں بھی اپنی قسمت آزمائی جہاں وہ زیادہ تو کامیاب نہ ہوسکے مگر بھارتی حسینہ رینا رائے کو اپنا گرویدہ بنانے میں ضرور کامیاب ہوگئے۔ دونوں کی شادی بھی ہوئی مگر زیادہ عرصہ نہ چل سکی، ان کی ایک جنت نامی بیٹی بھی ہے۔

ظہیر عباس

پاکستان کے لیجنڈری بلے باز ظہیر عباس کو ایشین بریڈمین بھی کہا جاتا ہے۔ انہوں نے سنہ 1988 میں ایک بھارتی خاتون ریتا لتھرا سے شادی کی۔ ریتا نے لیجنڈری بلے باز سے شادی کے بعد مذہب اور نام دونوں تبدیل کرلئے۔ انہوں نے اپنا نام ثمینہ عباس رکھا۔

مائیک بریرلی

انگلینڈ سے تعلق رکھنے والے مائیک بریرلی کا شمار کامیاب ترین انگلش کپتانوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے بھی ایک بھارتی خاتون مانا سارا بائی کو اپنا جیون ساتھی منتخب کیا جن کا تعلق گجرات سے ہے۔ ان کے دو بچے بھی ہیں اور یہ اس وقت لندن میں ہی مقیم ہیں۔

گلین ٹرنر

گلین ٹرنر کا شمار کیویز کے شاندار بلے بازوں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے جولائی سنہ 1973 میں ایک بھارتی خاتون سکھندر کورگل سے شادی کی۔ ان کے دو بچے ہیں۔ سکھندر ٹرنر 1995 سے 2004 تک ڈنیڈن کی میئر بھی رہ چکی ہیں۔ وہ کیویز کے دیس میں بھارتی گروپ کی سب سے اہم سیاستدانوں میں شمار ہوتی تھیں۔

Read Comments