آج کا دن کیسا رہے گا؟ 14 مئی 2018

شائع 14 مئ 2018 05:20am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کا کوئی طے شدہ کاروباری دورہ ملتوی ہونے کی وجہ سے پریشانی ہوسکتی ہے جبکہ گھر پر کچھ چیزوں کی مرمت کے لئے ضرورت اور زائد رقم خرچ کرنے کی وجہ سے آپ کو کافی الجھن ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنی حدود میں رہتے ہوئے منزل کے حصول کی کوششوں میں کامیابی میسر آسکے گی۔

ثور (April20-May20)

آج آپ کسی بھی قسم کے کاروباری منصوبے کا آغاز کرنا چاہیں گے چاہے اس کی نوعیت چھوٹی ہو یا بڑی۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ آپ پہلے مکمل تیاری کرنے کے لئے اس کی جزئیات طے کریں اور پھر تفصیلاً اس کے اخراجات کے علاوہ متوقع نفع و نقصان کے بارے میں بھی تخمینہ لگانے کی کوششیں کریں۔

  (May21-June21) جوزا

آج آپ کو اپنے طے کردہ اہداف کے حصول میں کئی غیر متوقع رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ اس کے لئے آپ کو اپنے اہلخانہ یا خاندان کے افراد کو موردِ الزام نہیں ٹھہرانا چاہیئے۔ کسی بھی قسم کے الزام لگانے سے نہ تو آپ کی منزل آسان ہوگی اور نہ ہی مستقبل میں آپ کو کسی کی مدد مل سکے گی۔

 (June22-July22) سرطان

آپ کے ترتیب دیئے گئے منصوبے حسب توقع منزل کے حصول میں مددگار ثابت نہ ہوں گے جس سے کسی قسم کی کامیابی کی امید رکھنا سوائے خوش فہمی کے اور کچھ نہ ہوگا۔ آپ کو اپنے قریبی دوست کی جانب سے کسی کاروبار میں شمولیت کی پیشکش موصول ہوسکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے پیار محبت کے اہم معاملات کو نمٹانے میں اپنے بزرگوں کی مدد اور مشاورت آپ کو حاصل رہے گی۔ مجموعی طور پر آپ کی عملی صلاحیتیں مناسب انداز میں کارگر یا متحرک نہ ہوں گی۔ لیکن آپ کے دوست احباب آپ کی مدد کرنے کے لئے دل و جان سے تیار ہوں گے۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کو اپنے قریبی تعلقات میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے جبکہ اپنے نرم لہجے اور بہترین الفاظ کا استعمال کرکے آپ صورتحال کو باآسانی سنبھال سکیں گے۔ اس لئے جس قدر بھی تحمل مزاجی کی ضرورت ہوگی آپ اس سے زیادہ مہربانی کا ثبوت فراہم کرسکتے ہیں۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کی ذاتی کیفیات میں ذہنی الجھاؤ سب سے نمایاں ہوسکتا ہے جس کی وجہ سے آپ کسی ایسے نے کاروباری منصوبے کی شروعات کرنے سے باز رہیں جس کے بارے میں آپ کو بہت سی توقعات وابستہ ہیں جبکہ آپ کی توقعات کا پورا ہونا ممکن نظر نہیں آتا۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج ممکنہ طور پر آپ کی اپنے پیاروں کے ساتھ بحث وتکرار ہوسکتی ہے جس کا بنیادی سبب آپ کے پیاروں کی ضرورت سے زائد خرید و فروخت یا عرف عام میں فضول خرچی ہوسکتی ہے۔ ایسے موقع پر آپ خوب جلی کٹی بھی سنا سکتے ہیں۔ لیکن خود کو پر سکون رکھنا ہی بہتر رہے گا۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج ممکنہ طور پر آپ اپنے امور کی انجام دہی کے دوران غیر فعال نظر آسکیں گے اور اپنے سینیئرز کی جانب سے تقویض کئے گئے اہداف کے حصول میں بھی ناکام ہوسکتی ہیں۔ آج آپ کو کسی بھی پیچیدہ معاملے کو حل کرنے کے لئے زیادہ جذباتی نہیں ہونا چاہیئے۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کے لئے اپنی ترجیحات کا تعین کرنا اور ان کی اہمیت کے مطابق انہیں ترتیب دینا کافی مشکل ہوسکتا ہے لیکن آپ کے لئے اپنے اہم امور کو مکمل کرنا اور ضروری اہداف کے حصول میں کامیابی حاصل کرنا مشکل ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے مالی مسائل پر قابو پانے کے لئے بھی آُ کی مرتب کردہ حکمت عملی کامیاب رہے گی۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج کسی قسم کا کوئی جذباتی مسئلہ آپ کی توجہ اپنی جانب مبذول کرنے کی وجہ بن سکتا ہے لیکن آپ کے لئے کامیابیوں کے مزید دروازے کھل سکیں گے۔ اسی وجہ سے ہی آپ اضافی وقت کے لئے بھی اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی کوشش کریں گے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج آپ کو محسوس ہوگا کہ آپ کا دن آپ کی تمناؤں کی تکمیل کے لئے انتہائی مناسب ہے جبکہ اسی سوچ کے اثرات آپ کو مزید پر امید بنا دیں گے لیکن حقیقت میں آپ کی کامیابی کے امکانات آپ کی توقع سے خاصے کم ہوں گے۔ آج دوسروں سے بحث و تکرار کرنے سے قطعاً گریز کریں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments