کثرت سے سگریٹ نوشی کے لئے بدنام ہونے والی ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار گوشی خان نے دل کے عارضے میں مبتلا ہوکر ڈاکٹروں کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے سگریٹ نوشی ترک کردی۔
کہتے ہیں سگریٹ نوشی کبھی نہ کبھی اپنا اثر ضرور دکھاتی ہے۔ یہی کچھ پچھلے ماہ پاکستانی ٹی وی اور تھیٹر کے سینئر اداکار کے ساتھ ہوا۔
گوشی خان کو ریہرسل کے دوران دل کا دورہ پڑا جس کے باعث انہیں فوراً ہسپتال منتقل کیا گیا۔ ڈاکٹرز نے گوشی خان کو سگریٹ نوشی مکمل ترک کرنے کا مشورہ دیا جس کے بعد انہوں نے کئی سال سے اپنائی ہوئی اس عادت کو ترک کردیا۔