شائع 16 مئ 2018 08:38am

'آپ سمجھتے تھے میں ساری زندگی جیل میں رہوں گا؟'

ٹریلر لانچ کے دوران کئے جانے والے سوالوں میں ایک صحافی نے سلمان خان سے ان کے اسی کیس کے بارے میں سوال کردیا۔ صحافی نے پوچھا کہ جیسا کہ اس فلم پر بڑی تعداد میں پیسہ لگایا گیا ہے، کیا ریس 3 کے مکمل ہونے کے فوراً بعد آنے والے فیصلے کے حوالے سے سلمان فکر مند تھے؟

اس سوال پر صحافی سے مائیک لے لیا گیا اور ہدایت دی گئی کہ اس کیس کے حوالے سے کوئی سوالات نہ کئے جائیں۔ البتہ سلمان خان نے پلٹ کر اس صحافی سے سوال کردیا کہ کیا آپ سمجھ رہے تھے کہ میں ساری زندگی جیل میں رہوں گا؟ صحافی نے جواباً انکار کیا۔ سلمان خان نے شکریہ کے ساتھ یہ کہا کہ وہ بلکل بھی فکرمند نہیں تھے۔

Thanks to LaughingColours

Read Comments