پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ میرا کا کہنا ہے کہ میری ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے والوں کو شرم کیوں نہیں آتی؟ میں اپنا کما کر کھاتی ہوں اور اپنی ہی من مرضی کروں گی۔
ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے میرا نے پھر اس بات کا شکوہ کیا کہ لوگ ان کی ذاتی زندگی میں مداخلت کرتے ہیں، ایسے لوگوں کو شرم کیوں نہیں آتی؟
ان کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کا کام ہی میرے کام میں مداخلت کرنا ہے جو مجھ کو کسی صورت پسند نہیں میں جس سے چاہوں شادی کروں یا نہ کروں اسکا کسی سے کیا تعلق ہے۔
انہوں نے اپنی ذاتی زندگی میں مداخلت کرنے والوں کو تنبیہ کی ہے کہ وہ اپنے کام سے کام رکھیں ورنہ ایسے لوگوں کے منہ بند کرنا مجھے اچھی طرح آتے ہیں۔