آج کا دن کیسا رہے گا؟ 22 مئی 2018

شائع 22 مئ 2018 04:23am

حمل (Mar21-April19)

آج آپ کی کاروباری ناکامی کی وجہ سے آپ پر نہ صرف مالی دباؤ بڑھ جائے گا بلکہ دوست احباب کی باتیں بھی بہت زیادہ بے چینی پیدا کرنے کا باعث بن سکتی ہیں جس سے آپ میں بدمزاجی نمایاں ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آپ کی سوچیں منفی رنگ اختیار کرسکتی ہیں جس سے آپ کو ہر فرد اپنا دشمن لگے گا۔

ثور (April20-May20)

اپنی صلاحیتوں کو مناسب اور بروقت استعمال نہ کرنے کی وجہ سے کئی خدشات پیدا ہوسکتے ہیں جس کی وجہ سے آپ میں گھبراہٹ پیدا ہوکر آپ کے مالی استحکام میں رکاوٹیں لاسکتی ہیں۔ اگر ایسا ہوا تو آپ کے جاری منصوبوں میں کئی مسائل پیدا ہوسکتے ہیں۔

  (May21-June21) جوزا

آج کچھ امور کی وجہ سے خاصے جذباتی ہوسکتے ہیں لیکن اپنے حلقہ احباب میں شامل کسی سینیئر خاتون کی باتوں پر عمل کرکے اپنی عزت بچا سکیں گے۔ کسی دوسرے شہر سے غیر متوقع طور پر آنے والے کچھ رشہ دار آپ کے شیڈول میں تبدیلی کا سبب بن سکتے ہیں۔

 (June22-July22) سرطان

آج اپنے اندر حقیقت پسندانہ سوچوں کو جگہ دیں اور کسی بھی حالت میں شکوک و شبہات کا شکار نہ ہوں ورنہ آپ کی مایوسی میں بتدریض اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے آپ کو پہلے اپنے موڈ پر قابو پانا ہوگا کیونکہ دوسروں کا قرض واپس نہ کرنے کی وجہ سے آپ کو سخت غصہ آئے گا اور تلخی بھی ہوسکتی ہے۔

 (July23-Aug22) اسد

آج اپنے خوابوں کی تعبیر حاصل کرنے میں عجلت کا مظاہرہ کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ اس سے آپ کے ذہنی دباؤ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے۔ آج اگر آپ کسی قسم کی بحث و تکرار میں مصروف ہوئے تو اس کی وجہ سے آپ کے پیار محبت کے رشتوں میں دراڑیں آسکتی ہیں۔

 (Aug23-Sep22) سنبلہ

آج آپ کی ہمت اور دلیری قابل تحسین ہوگی۔ آج کسی ایسے دوست کی جانب سے آپ کا دل برا ہوسکتا ہے جس کے بارے میں آپ کچھ ایسا ویسا سوچ ہی نہیں سکتے کیونکہ وہ آپ کا انتہائی قریبی ساتھی ہے۔ آج آپ کی محبت بھری زندگی میں آپ کو سکون اور اطمینان میسر آسکے گا۔

 (Sep23-Oct22) میزان

آج آپ کو ہر قسم کی غلط فہمی سے خود کو بچانا ہوگا اور اس کے لئے اپنے خیالات کا واضح اظہار کرنا بہت ہی ضروری ہوگا جبکہ اپنے اردگرد موجود افراد سے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنا فائدہ مند ہوگا اس لئے کسی بات پر بھی خاموشی اختیار نہ کریں بلکہ کو بات سامنے آئے اس پر اپنی محتاط رائے کا اظہار بھی ضرور کریں۔

  (Oct23-Nov21) عقرب

آج آپ کو اپنے الفاظ کا استعمال انتہائی محتاط انداز میں کرنا چاہیئے تاکہ کسی کے جذبات مجروح نہ ہوں۔ خاص کر کسی ایسے فرد کے بارے میں لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کریں جو آپ سے عمر میں بڑا ہو اور آپ کے بارے میں مخلصانہ جذبات بھی رکھتا ہو۔

 (Nov22-Dec22) قوس

آج آپ کو دوپہر کے بعد یہ محسوس ہوگا کہ آپ کی محبت بھری زندگی میں کچھ انقلابی تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں۔ اس کام کے لئے درکار عزم آپ میں باافراط موجود ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ جو بھی عمل کرنے کے لئے قدم بڑھائیں گے اس سے قبل آپ کو مکمل طور پر ذہنی تیاری کرنی ہوگی۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ اپنے لائحہ عمل کا پرچار کرنے اور اپنے بارے میں دوسروں کو بتانے کے لئے بہت بیتاب اور پرجوش ہوسکتے ہیں جبکہ آپ کے عملی اقدامات بھی دوسروں کے سامنے آسکیں گے۔ آپ کے لئے جذباتی اور جلد باز ہونا ٹھیک نہیں ہے ورنہ اپنی حماقتوں پر بعد میں معذرتیں پیش کرنی مجبوری بن جائے گی۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج آپ کو اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کا موقع میسر آسکے گا جس کی وجہ سے اپنی دوستی کو مزید مضبوط کر پائیں گے جبکہ کسی نئے فرد کی جانب سے بڑھایا گیا دوستی کا ہاتھ بھی تھام لیں گے۔ آج کے معاملات اور سرگرمیوں میں سب سے اہم کام اپنی شریک حیات سے مشاورت کرنا ہوگا۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج صبح سے ہی آپ کے ذاتی کاموں میں بلاوجہ رکاوٹیں پیدا ہوسکتی ہیں جبکہ ذہنی دباؤ کا سامنا بھی کرنا پڑے گا۔ اس کے علاوہ کسی طویل کاروباری دورے کی منسوخی بھی آپ کو پریشان کرسکتی ہے لیکن یاد رکھیں جو بھی ہوگا سب کچھ آپ کی بہتری میں ہی ہوگا۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments