تمباکو نوشی ہمارے جسم کے پٹھوں کو نقصان پہنچاتی ہے: تحقیق

اپ ڈیٹ 26 مئ 2018 05:24pm

ایک نئی تحقیق نے بتایا ہے کہ تمباکو نوشی ہمارے جسم کے پٹھوں کو نقصان پہنچاتی ہے۔

تمباکو نوشی براہِ راست ٹانگوں کے پٹھوں  میں خون کی رگوں کو سکیڑتی ہے اور آکسیجن اور دیگر اجزاء کی رسائی کو محدود کرتی ہے۔

گزشتہ تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ تمباکو نوشی پٹھوں  کو کمزور بناتی ہے کیوں کہ سگریٹ کے استعمال سے پھیپھڑوں پر سوزش آجاتی ہے اور یہ آپ کو ورزش اور دیگر کام کرنے سے روکتی ہے۔

تاہم کیلیفورنیا، برازیل اور جاپان کے محققین کی حالیہ تحقیق،  پہلی تحقیق ہے جس میں  بتایا گیا ہے کہ تمباکو نوشی  کاپٹھوں پر براہِ راست اثر ہوتا ہے۔

پچھلی تحقیق میں یہ بتایا گیا تھا کہ سگریٹ پینے سے  ہمارے جسم  کی رگیں سُکڑ جاتی ہیں جس کے سبب خون کا بہاؤ اور پھیپھڑوں کی گنجائش کم کردیتا ہے، جس کی وجہ سے آپ کو جسمانی سرگرمیاں کرنے میں مشکل پیش آتی ہے۔

جوآپ کی ورزش کرنے کی صلاحیت اور پٹھوں کے بڑھنے کی صلاحیت کو محدود کرتی ہے۔

Daily mail بشکریہ


Read Comments