حمل (Mar21-April19)
آج اپنی موجودہ زندگی کو تحریک دینے کے لئے آپ میں ہمت و حوصلہ بھی موجود ہوگا جبکہ آپ اپنی تمام مشکلات پر قابو پانے میں بھی باآسانی کامیاب رہیں گے۔ آج آپ کو اپنی قسمت آزمانے یا مقدر آزمائی کرنے کی کوشش بالکل نہیں کرنی چاہیئے۔
ثور (April20-May20)
آج آپ کی صبح سویرے ہی اپنے پیاروں کے ساتھ منہ ماری ہوسکتی ہے یا آپ کسی بحث و تکرار میں ملوث ہوسکتے ہیں لیکن آپ کو اپنی صلاحیتوں پر اعتماد کرتے ہوئے مصلحت پسندی کی راہ اختیار کرنی چاہیئے اور اپنے آپ کو حوصلہ دینے کی ہر ممکن کوشش کرنی چاہیئے۔
(May21-June21) جوزا
آج کسی بھی قسم کی فالتو یا ضرورت سے زائد یا رقم کے غیر محتاط استومال سے بچیں کیونکہ اس کی وجہ سے آپ کی اپنے شراکت دار کے ساتھ یا اپنی شریک حیات سے تلخی بھی ہوسکتی ہے۔ اگر آپ سے مالی معاملات کے بارے میں کسی قسم کی باز پرس کی جائے خود کو اندر بدمزاجی یا تلخی کو پیدا ہونے سے روکیں۔
(June22-July22) سرطان
آج آپ کی مالی حالت بہت زیادہ بہتر نہ ہونے کی وجہ سے آپ کسی ایسے ذریعے یا راستے کی تلاش میں ہوں گے جس کی وجہ سے زیادہ مالی مفادات حاصل کرکے اپنی حالت کو بہتر بنایا جائے۔ آج آپ میں اس قدر اہلیت موجود ہے کہ آپ باآسانی خطرات مول لے سکتے ہیں۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ میں ایک ساتھ کئی معاملات پر کام شروع کرنے کے جذبات حاوی ہونے سے آپ ایسا ہی کرسکیں گے جس کی وجہ سے کوئی ایک بھی منزل تک نہ پہنچ پائے گا۔ ایسے حالات میں آپ کے لئے اپنے طے کردہ اہداف کا حصول کسی طور بھی ممکن نہ ہوگا۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج آپ میں اپنی زندگی کے مختلف شعبوں میں تبدیلی کرنے کے لئے سوچیں جنم لے سکتی ہیں جبکہ آپ کو اپنے پیار بھرے معاملات میں خصوصی توجہ دینی ہوگی تاکہ اپنی جذباتیت پر قابو پاکر خود کو پرسکون کیا جاسکے۔ آج آپ کی ملاقات کسی ایسے شخص سے ہوسکتی ہے جسے دیکھتے ہی آپ اپنا دل ہار سکتے ہیں۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج آپ میں بے چینی اور اضطرابی کیفیت معمول سے زیادہ ہونے کی وجہ سے کئی معاملات میں جلد بازی یا عجلت پسندی سے کام لے سکتے ہیں جبکہ آپ میں اعتماد اور ضبط کی کمی نہ ہوگی جس کی وجہ سے آپ میں پیار کرنے کی صلاحیت میں کوئی کمی نہ آئے گی۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج اپنے اہداف کے حصول کے لئے آپ کی لگن اور محنت کی وجہ سے آپ کے ارد گرد موجود افراد آپ کی کاوشوں کو داد پیش کرسکیں گے جبکہ اپنے منصوبوں کی تکمیل کے لئے مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنا آپ کے لئے فائدہ مند رہے گا۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج اپنے معاشرتی فرائض کی ادائیگی اور اپنے کاروباری مفادات کے حصول میں کامیابی حاصل کرنے میں دیر نہ کریں گے جبکہ آپ کی موجودہ اہداف کے حصول کے لئے پیدا ہونے والی لگن ہی اصل میں آپ کی سب سے بہترین مددگار ثابت ہوگی۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ بہت پراعتماد ہونے کی وجہ سے بہت سے نئے اقدامات کے لئے قدم بڑھاسکیں گے لیکن یاد رکھیں اپنی حدود سے تجاوز کرنا آپ کے لئے فائدہ مند ثابت نہ ہوگا۔ اس کے علاوہ آج آپ کسی کاروباری دورے پر جانے کی تیاری بھی کرسکتے ہیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے سماجی مسائل کو بہتر کرنے کے لئے زیادہ بہتر تیاری کرنے کی کوششوں کو کامیاب بنا سکیں گے جبکہ اپنے خاندانی معاملات کو بھی نئی شکل عطا کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ آج خود کو باہمی اختلافات سے دور رکھنے کی کوشش کرنی بھی فائدہ مند ثابت ہوسکے گی۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے معاملات کو نئی سمت میں گامزن کرنے کے لئے اپنے طے شدہ منصوبوں میں کئی بنیادی تبدیلیاں کرسکیں گے جس میں آپ کا مالی شعبہ خاص اہمیت کا حامل ہوگا جبکہ سماجی فلاح و بہبود کے لئے اپنے منصوبوں کی تکمیل میں دوسروں کی مدد حاصل کرکے کامیابی حاصل کرسکیں گے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔