فلم سنجو کا نیا پوسٹر جاری
ہدایت کارراج کمار ہیرانی نے ٹوئٹر پر اپنی آئندہ آنے والی فلم سنجو کے ایک اور کردار کو متعارف کرادیا۔ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم سنجو میں سونم کپور اور پاریش راول کا کردار متعارف کرانے کے بعد انہوں نے وکی کوشل کے کردار کی جھلک بھی دِکھادی ہے۔ جاری ہونے والے تازہ ترین پوسٹر میں ہم سنجو کاور اس کے بہترین دوست کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔ Meet Vicky Kaushal. Such a refined actor and pure joy to work with him. He plays Sanju’s best buddy. #SanjuTrailer out in 2 days on 30th May! #RanbirKapoor @vickykaushal09 #RajkumarHiraniFilms @foxstarhindi @VVCFilms pic.twitter.com/979wx8eXks — Rajkumar Hirani (@RajkumarHirani) May 28, 2018 فلم کا ٹیزر پہلے ہی مداحوں میں مقبول ہوچکاہے۔ فلم میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف حالات و وقعات پر رنبیر کپور نے جوروپ دھارے ہیں ان کی کافی تعریف کی جارہی ہے۔ اور اب مداح بےتابی سے فلم کا ٹریلر جاری ہونے کا انتظار کررہے ہیں جس کے 30مئی تک ریلیز ہونے کاامکان ہے۔ ملٹی اسٹارر فلم میں پریش راول، سنیل دت(سنجے کے والد)کا کردار اور منیشا کوئرالا، نرگس(سنجے کی والدہ)کاکردار ادا کریں گی۔ فلم رواں برس 29جون کو ریلیز کی جائے گی۔ Zee News بشکریہ