آج کا دن کیسا رہے گا؟ 31 مئی 2018

شائع 31 مئ 2018 04:14am

حمل(Mar21-April19)

آج بہت سے جذباتی مسائل سامنے آنے کی وجہ سے آپ کو کئی اہم فیصلے کرنے ضروری ہوجائیں گے۔ خود کو معقول رقم کے حصول اور التواء کا شکار معاملات کی تکمیل کے لئے تیار رکھیں۔ اس کے علاوہ آج دن بھر کی سرگرمیوں سے وقت نکال کر اپنے آرام کا بھی خاص خیال رکھنا ہوگا۔

ثور(April20-May20)

آک کسی قسم کے جذباتی مسائل سامنے آنے سے ان کے حل کے لئے متحرک ہوسکیں گے جبکہ کسی نئے کاروبار میں شراکت داری کی پیشکش سامنے آنے سے آپ کو کسی جھجک کے بغیر ہی اسے قبول کرلینا چاہیئے کیونکہ ایسا کرنا ہی آپ کے فائدے میں ہوگا۔

جوزا (May21-June21)

آج ستاروں کے اثرات کی وجہ سے آپ میں اپنے اردگرد ماحول سے لاتعلقی اور بیزاری کے جذبات پیدا ہوسکتے ہیں۔ اپنے کاروباری معاملات میں تاخیر پیدا ہونے سے آپ کو غصہ بھی آسکتا ہے اس لئے خود پر قابو رکھیں اور پرسکون رہتے ہوئے معمولات کی انجام دہی کی کوشش کریں۔

سرطان (June22-July22)

آج اپنے مستقبل کی بہتری کے لئے کسی نئی ملازمت کے حصول میں کامیاب ہوسکتے ہیں یا تو پھر موجودہ ملازمت میں ہی ترقی مل سکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے کام میں زیادہ وقت صرف کرنے کی وجہ سے آپ کی شریک حیات آپ سے ناراض ہوسکتی ہے۔

اسد (July23-Aug22)

آج آپ کی مالی حالت بہتر ہوسکتی ہے، اس کے علاوہ آج آپ کو وراثت یا موجودہ ملازمت کی جانب سے رقم کا حصول ممکن ہوسکتا ہے۔ آج کسی قسم کی نئی سرمایہ کاری یا مستقبل کے بارے میں منصوبہ بندی کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ اپنے آرام و سکون کا بھی خیال رکھیں۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج اپنے کمزور مالی حالات کی وجہ سے اپنے گھر میں پیدا ہونے والی تلخی کو تحمل اور سکون سے معمول پر لانے کی کوشش کرکے اپنے آپ کو کسی اسکینڈل سے بچانے کی کوشش کریں۔ اگر معاملہ زیادہ پیچیدہ صورتحال اختیار کرجائے تو معاملہ فہمی اختیار کرکے غلط فہمیوں کو دور کرنے کی کوشش کریں۔

میزان (Sep23-Oct22)

آج اپنی بہت سی مشکلات کو حل کرنے اور رونما ہونے والی واضح تبدیلیوں کے ساتھ اپنی سماجی زندگی کو ہم آہنگ کرنے میں بے حد مصروف رہیں گے جبکہ آپ کو اپنی توانائی بچانے کے لئے کوئی قابل عمل منصوبہ بنانا پڑے گا تاکہ اپنا وقت اور توانائی دونوں کو بچایا جاسکے۔

عقرب (Oct23-Nov21)

آج اپنے ستاروں کی بہتر اور مثبت ترتیب کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی مالی حالت میں استحکام لانے کی کوشش کرسکیں گے جبکہ اپنے روشن مستقبل کے لئے بہترین منصوبہ بندی کی کوشش بھی ضرور کریں۔ اس کے علاوہ اپنی موجودہ مشکلات کو سامنے رکھ کر کسی منفی رویے کا شکار نہ ہوں۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج آپ کا طے شدہ کاروباری شیڈول کسی قسم کی پیچیدگی کا شکار ہوسکتا ہے۔ اپنے امور کی نگہداشت اور بہتری کے لئے کسی کاروباری سفر کا قصد کرسکتے ہیں جس میں آپ کے نوجوان اہل خانہ آپ کے ساتھی ہوسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ آج بزرگوں سے ہر مسئلے پر ادب و احترام سے گفتگو کریں۔

جدی (Dec23-Jan19)

آج آپ کی کارکردگی اور قابلیت کو ہر جگہ سے پسندیدگی کی سند مل سکے گی جبکہ اپنے کاروباری معاملات میں اپنی کرشماتی شخصیت سے فائدہ اٹھا کر صورتحال کو اپنے حق میں ڈھال سکیں گے۔ اپنے ماحول کو خوشگوار بنانے اور گھر میں کسی بھی قسم کی تلخی سے بچنے کے لئے دوسروں تنقید سے بازرہیں۔

دلو (Jan20-Feb18)

آج صبح سے ہی آپ کو کچھ مالی مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے لیکن آپ گھبرائیں نہیں اور اپنا حوصلہ برقرار رکھیں کیونکہ دوپہر میں آپ کو غیر متوقع کامیابیاں مل سکتی ہیں۔ اپنے آپ کو کسی طویل شراکت داری کی پیشکش قبول کرنے کے لئے تیار رکھیں مگر اپنے پیاروں سے کوئی جھگڑا نہ کریں۔

حوت (Feb19-Mar20)

آج ستاروں کی معاونت اور اپنے وجدان سے فائدہ اٹھا کر اپنے فرائض کی ادائیگی کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو باآسانی حل کرسکیں گے۔ ممکنہ طور پر اس کام کے لئے آپ کو معمول سے زائد وقت صرف کرنا پڑسکتا ہے۔ دوسروں کے سامنے اپنے آئیڈیاز میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ سے کام نہ لیں۔

نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments