حمل(Mar21-April19)
آج بہت سی غیر متوقع باتیں سامنے آنے سے آپ کے لئے اپنے طے شدہ شیڈول کو اپنانا مشکل ہوجائے گا جبکہ آپ کو جوشیلے یا جلد بازی پر مبنی فیصلے کرنے سے بچنا ہوگا۔ اس کے علاوہ مالی مشکلات سے بچنے کے لئے کسی قریبی فرد کی جانب سے کی گئی شراکت داری کی پیشکش کو قبول کرلینا چاہیئے۔
ثور(April20-May20)
آج آپ کسی بھی کاروباری دورے کے لئے عازم سفر ہوسکیں گے لیکن مالی مشکلات یا رقم کی کمی کی وجہ سے آپ کو ذہنی دباؤ کا سامنا کرنا پڑے گا جبکہ حقیقت میں تو آپ کو بالکل بھی پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ آپ کو بہت جلد کہیں سے رقم کا حصول ممکن ہے۔
جوزا (May21-June21)
آج اپنے مالی معاملات کے بارے میں قیاس آرائیوں سے بچیں اور کسی بھی طرح کے شارٹ کٹ کی طرف نہ جائیں کیونکہ آپ کی کامیابی نہ ہونے کے برابر ہوسکتی ہے۔ اس کے علاوہ کسی ساتھی کے نظریات یا رویے کی وجہ سے آپ پر کسی قسم کا کوئی الزام بھی لگ سکتا ہے۔
سرطان (June22-July22)
آج اپنے آپ میں دوسروں کے بارے میں پیدا ہونے والی لاتعلقی یا بوریت بھرے جذبات کی وجہ سے آپ کی عجیب سی کیفیت ہوسکتی ہے جسے بدلنے کے لئے آپ کو اپنی موجودہ زندگی میں تبدیلی لانے کی کوشش کرسکتے ہیں۔ کسی دوست سے مالی استحکام حاصل کرنے کے لئے قرضہ حاصل کرنے کی کوشش ناکام ہوسکتی ہے۔
اسد (July23-Aug22)
آج کسی قسم کی مالی مشکل کی وجہ سے اپنے آپ کو پریشان نہ کریں کیونکہ کسی جانب سے آپ کی مالی مدد کی جاسکتی ہے۔ اس کے علاوہ اپنے جذبات کو قابو میں رکھتے ہوئے ہر طرح کی کاروباری کوشش کو روک دیں کیونکہ آپ کی کاروباری کامیابی نہ ہونے کے برابر ہوگی۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج اپنی کاروباری صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں کامیاب بنانے کی حکمت عملی طے کرسکیں گے لیکن آپ کو ایک بات نہیں بھولنی چاہیئے کہ کامیابی کے امکانات خاصے کم ہیں۔ آج خود کو جذباتیت کا شکار ہونے سے بچانے کے لئے اپنی سوچوں کو مثبت بنائیں۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج آپ کے گھر میں ہونے والی تمام تر مصروفیات کا مرکز آپ کی ذات نہیں ہوگی بلکہ مالی دشواریوں سے بچاؤ کی حکمت عملی طے کرنے کی کوششیں ہوں گی۔ اس کے علاوہ آج اپنے کام کے بارے میں دوسروں کی تنقید کو مدنظر رکھنے سے ہی آپ کے خیالات میں جدت اور پیشہ وارانہ امور میں تنوع پیدا ہوسکتا ہے۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج اپنی منفی سوچوں پر قابو پاکر آپ دوسروں کی نظر میں اپنی ساکھ اور وقار بحال کرنے میں کامیاب ہوسکیں گے۔ نیز کسی ناگہانی صورتحال کے لئے خود کو تیار رکھیں ورنہ کوئی بات اچانک آپ کے سامنے آنے سے آپ کا ردعمل انتہائی شدید ہوسکتا ہے۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج شکوک و شبہات پیدا ہونے کی وجہ سے معاملات بگڑ کر آپ کے لئے نقصان کا باعث بن سکتے ہیں۔ اپنے ضمیر کی آواز سن کر اپنے فیصلوں کو تبدیل کرنا آپ کے لئے بہتر رہے گا۔ مالی کمزوری کی وجہ سے خود کو پریشان نہ کریں بلکہ اپنے بڑوں کی باتوں پر عمل کرکے خود کو پرسکون رکھنے کی کوشش کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کو اپنے اندر پیدا ہونے والی تلخی اور اکتاہٹ کو دوسروں پر ظاہر کرنا کوئی مستحسن اقدام نہیں ہوگا بس یوں سمجھ لیں جیسے اپنے ہی ہاتھوں اپنا نقصان کرنے جارہے ہوں۔ موجودہ حالات میں یہ بات انتہائی ضروری ہے کہ اپنی پرانی غلطیوں سے سبق سیکھیں اور انہیں بار بار دہرانے سے گریز کریں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج آپ کے ہاں آنے والے مہمان آپکے لئے خوشیوں بھری اطلاعات لاسکتے ہیں جس سے آپ کو اپنے مستقبل کے بارے میں مدد مل سکے گی۔ اپنے پیاروں سے بحث و مباحثہ نہ کریں اور بڑوں کی باتوں کو غور سے سنیں اور پر عمل کرکے فائدہ حاصل کرنے کی کوشش بھی کریں۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج آپ کے پاس کرنے کے لئے بہت کچھ ہوگا جس کی وجہ سے آٓپ بہت مصروف ہوسکتے ہیں لیکن خود کو قیاس آرائیوں کی جانب نہ لے کر جائیں اور اپنی قسمت کو آزمانے کی کوشش بھی نہ کریں کیونکہ کامیابی ممکن نہیں۔ اپنے پیاروں کو عزت و احترام دیں اور ان کی باتوں کو سنجیدگی سے لیں۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔