حمل(Mar21-April19)
آج اپنے موجودہ وسائل کے بارے میں کسی قسم کی خوش فہمی کا شکار نہ ہوں اور نہ ہی کسی سے ایسے وعدے کریں جن کی تکمیل آپ کے لئے ممکن ہی نہ ہو۔ ایسا کرنے سے کئی غیر متوقع حالات و واقعات وقوع پذیر ہوسکتے ہیں جن کی وجہ سے آپ کا اعتماد بھی متزلزل ہوسکتا ہے۔
ثور(April20-May20)
آج آپ اپنے عملی اقدامات کا آغاز کرنے کی نیت اور جذبے سے بھرپور ہوں گے جبکہ دوسروں سے جاری تعلقات بھیبہتری کی جانب گامزن رہیں گے۔ اپنے آپ کو سماجی اور ذاتی تعلقات کے حوالے سے کامیابی کے واضح امکانات سامنے آسکیں گے۔
جوزا (May21-June21)
آج آپ کو اپنے دوستوں اور عزیز و اقارب کی مدد اور حمایت حاصل رہے گی۔ جو آپ کی موجودہ مشکلات میں آپ کے دشمنوں کے خلاف آپ کا ساتھ دیں گے۔ جبکہ آپ کو عمومی طور پر دوسروں کے اثرات سے باہر نکلنے کے لئے اپنی حدود سے باہر نکلنا ہوگا تاکہ خود کو اہل ثابت کرسکیں۔
سرطان (June22-July22)
آج اپنے موجودہ گھر کی تزئین و آرائش کرنے یا نیا گھر خریدنے کے لئے کسی حد تک سرمایہ کاری کا فائدہ ہوسکتا ہے۔ اس کے علاوہ آج اپنے اردگرد بکھرے ہوئے مواقع سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنی ذہانت سے کام لینے میں کسی قسم کی کوئی کمی نہ چھوڑیں۔
اسد (July23-Aug22)
آج آپ کو اپنا ہر کام وقت کا ضیاع ہی محسوس ہوگا اور اسی وجہ سے آپ کچھ کرنا بھی نہیں چاہیں گے۔ آپ کے اپنے دوست احباب آپ کی مشکل کو سمجھ پائیں گے جبکہ کسی سینیئر رشتہ دار کی جانب سے آپ کو مفید مشورے بھی دیئے جاسکتے ہیں لیکن ہر معاملے میں محتاط رہنا ہوگا۔
سنبلہ (Aug23-Sep22)
آج اگر آپ اپنی ذاتی صلاحیتوں یا استعداد کو متحرک کرنے کی کوشش کریں گے تو نتیجہ کچھ بھی حاصل نہ ہوگا جبکہ آپ آج کوئی بھی غیر متوقع کام سرانجام دینے کے علاوہ اپنے کاروباری معاملات میں بھی ناکام رہیں گے کیونکہ آج کا دن بالکل موافق ثابت نہیں ہوگا۔
میزان (Sep23-Oct22)
آج آپ کو اپنے بارے میں اہم فیصلے کرنے سے گریز کرنا ہوگا اور اپنی ساری کاروباری مصروفیات کو بھی ملتوی کرنا ہوگا۔ اس کے علاوہ بھی آپ کو اپنے جذبات پر قابو پاتے ہوئے ان کی ہئیت پر غور کرنا بھی ضروری ہوگا۔ کیونکہ آپ کی گرمی آپ کو زیادہ متحرک کرنے کا سبب بن سکتی ہے۔
عقرب (Oct23-Nov21)
آج آپ کو کسی بھی طرح کی نئی ذمہ داری قبول نہیں کرنی چاہیئے۔ آپ کے لئے بہتر ہوگا کہ فی الوقت اپنے کاروباری منصوبوں کو روک دیں۔ اپنے ساتھ کام کرنے والے افراد کے ساتھ اپنا رویہ بہتر بنائیں۔ اس کے علاوہ آج آپ خود کو متحرک بنانے کی کوشش بھی کرسکیں گے۔
قوس (Nov22-Dec22)
آج آپ اپنے موجودہ پیشہ وارانہ معاملات کو ٹھیک کرنے اور اپنی منزل کے حصول کی کوششوں میں مصروف ہوسکتے ہیں۔ آج امکان ہے کہ آپ کی عوامی ذمہ داریاں بھی بڑھ جائیں اور آپ کے فرائض کی زیادہ سنجیدگی کے متقاضی ہوں گے اس لئے کسی قسم کی نئی ذمہ داریوں سے اجتناب کریں۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کو اپنی فنی صلاحیتوں سے کام لینے اور اپنی فنکارانہ خوبیوں کو اجاگر کرنے میں ہی تسلی اور سکون مل سکے گا جبکہ سماجی خدمات کی ادائیگی کی وجہ سے آپ میں مزید حوصلہ پیدا ہوسکے گا۔ اس کے علاوہ آج کئی ایسے منصوبوں کا آغاز کرسکیں گے جو کافی عرصے سے التواء کا شکار ہیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنی توانائی کی شدت کو محسوس کرنے کے بعد اپنی ان عملی کاوشوں کو بڑھانے کی کوشش کرسکتے ہیں جن میں آپ کی بھرپور توجہ درکار ہوگی لیکن آپ کو اپنے وسائل کے بارے میں کسی غلط فہمی کا شکار نہیں ہونا چاہیئے تاکہ آپ کی صحت میں کوئی مشکل پیدا نہ ہو۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنے لئے مالی مفادات کے حصول میں اپنی خواہشات کو پورا کرنے کی کوششیں کرسکیں گے جبکہ اپنی سماجی حیثیت میں اضافے کی خوشی بھی آپ کو حاصل ہوسکے گی۔ آج اپنے محبوب کے ساتھ بہترین وقت گزار کر سکون کی ان منازل تک پہنچ پائیں گے جن کے بارے میں آپ نے صرف سوچا ہی ہوگا۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔