Subscribing is the best way to get our best stories immediately.
کراچی: شہر قائد کا موسم آج بھی گرم رہے گا، محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ درجہ حرارت اڑتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے لیکن گرمی کی شدت چوالیس ڈگری تک محسوس ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی حبس رہے گا، ہوا میں نمی کا تناسب سترفیصد جبکہ چھ کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتارسے ہوائیں چل رہی ہیں ۔
شہر میں جزوی طور پر بادل چھائے رہیں گے اورموسم کی یہ صورتحال آئندہ چوبیس گھنٹے تک برقرار رہے گی۔
محکمہ موسمیات نے منگل سے موسم میں بہتری آنے کی نوید سنائی ہے، موسم قدرے معتدل ہونے سے حبس کا زور بھی ٹوٹ جائے گا۔