حمل (Mar21-April19)
آج نئے افراد کے ساتھ باہمی گفتگو اور مذاکرات کا فائدہ اٹھاسکیں گے۔ ساتھ ہی پرانے دوستوں کے ہمراہ نئے حالات کے پیش نظر اہداف کو حاصل کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرسکیں گے مگر شاید آپ کے پیارے ناراض ہوجائیں کہ انہیں پیار کے لئے مناسب وقت نہ ملے گا۔
ثور (April20-May20)
آج اس بات کا امکان ہے کہ آپ کو کوئی سفر اختیار کرنا پڑے۔ اس کے باوجود اپنی تعلیمی اور کچھ نیا سیکھنے کی سرگرمیوں کو ماند نہ پڑنے دیں اور ان سب کے لئے صرف اپنی ذات پر ہی اعتماد کریں۔ پرانی رقم کی وصولی ہوسکتی ہے لیکن اس کے لئے بھی محتاط رہیں تاکہ فضول خرچی سے بچا جاسکے۔
(May21-June21) جوزا
آج آپ کو کسی بھی کام کی انجام دہی میں خطرہ مول لینے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ ممکنہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنا ہی آپ کے لئے بہتر ثابت ہوگا۔ اس کے علاوہ زیادہ سوچ و بچار سے بچتے ہوئے عملی کارکردگی کو مثالی بنائیں اور اپنے اہداف کے حصول میں مصروف عمل ہوجائیں۔
(June22-July22) سرطان
آج اپنی توقعات کے بارے میں کسی طرح کا سمجھوتہ آپ کو سکون نہ دے سکے گا۔ اس کے علاوہ کوئی غیر متعلقہ فون کال آپ کو خفت میں مبتلا کرسکتی ہےجبکہ اپنے کمپیوٹر سافٹ ویئر میں خرابی پیدا ہونے کی وجہ سے آپ پریشان ہوسکتے ہیں تاہم یہ سب وقتی ہی ہوگا۔
(July23-Aug22) اسد
آج آپ کو کسی طرح کا خطرہ مول لینے کی ضرورت نہیں ہوگی اور اگر آپ نے ایسا کیا تو سمجھ لیں کہ آپ جان بوجھ کر خود کو مشکلات سے دوچار کرنے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ یاد رکھیں یہ سب کچھ آپ کی اذیت پسندی کو ظاہر کرسکتا ہے۔
(Aug23-Sep22) سنبلہ
آج اپنی زندگی کو تلخیوں اور ناکامیوں سے بچانے کے لئے لوح مقدس کا حصول ممکن بنانے کی کوشش ضرور کریں کیونکہ موجودہ حالات میں اپنی پریشانیاں دور کرنے کا یہی بہر راستہ ہے۔ دوسروں کی تقلید کرکے کچھ بھی کرنا اپنے جذبوں پر پانی ڈالنے کے مترادف ہوگا۔
(Sep23-Oct22) میزان
آج اپنی موجودہ تکالیف یا منفی سوچوں کی روک تھام اور ان کے حل کے لئے کسی سے مشاورت کرنا ہی بہتر ثابت ہوسکے گا۔ موجودہ حالات میں آپ دوسروں کی ضرورت تب ہی بن سکتے ہیں جب آپ اپنے کام اور متعلقہ شعبے میں کمال حاصل کرلیں اور خود کو کسی کامیابی کا حقدار ثابت کردیں۔
(Oct23-Nov21) عقرب
آج اپنے دل کے فیصلوں کو سب پر نافذ کرنے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ جس کسی نے بھی آپ کے دل کے تاروں پر محبت کا نغمہ چھیڑا ہے اس کا ساتھ دینے کی کوشش ضرور کریں۔ آج ہر معاملے میں احتیاط اختیار کرتے ہوئے سوچ سمجھ کر فیصلوں کو عملی شکل دیں۔
(Nov22-Dec22) قوس
آج دوسروں کی خواہشات کو بہتر جانتے ہوئے ان کے لئے کچھ عملی اقدامات کر گزریں گے اور اسی وجہ سے ہی ممکن ہوگا کہ آپ کے تعلقات میں کچھ نیا رخ ہی پیدا نہیں ہوگا بلکہ مزید گہرائی بھی آسکتی ہے۔ اس کے علاوہ آج کسی بھی حال میں سستی نہ برتیں ورنہ معاملات دھرے کے دھرے رہ جائیں گے۔
جدی (Dec23-Jan19)
آج آپ کیا کرنا چاہتے ہیں اور کب کرنا چاہتے ہیں اس تذبذب سے نکل کر اپنے لئے کسی بھی راہ کا انتخاب کرلیں اور جب آپ کا کام مکمل ہوجائے تو سمجھ لیں کہ آپ نے درست فیصلہ کرکے اپنی منزل پا لی ہے۔ اپنی تعلیم کے حوالے سے آپ کی سوچ بدل سکتی ہے مگر یاد رکھیں آپ تعلیم کے بناء کچھ نہیں ہیں۔
دلو (Jan20-Feb18)
آج اپنے مالی معاملات کو سدھارنے کے لئے منصوبہ بندی کریں اور اپنے وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنائیں کیونکہ یہی بہتر راستہ ہوگا۔ اس کے علاوہ اپنے بارے میں پھیلنے والی غلط فہمیوں کو دور کرنے میں جلدی کریں ورنہ بعد میں خاصی مشکل پیدا ہوسکتی ہے۔
حوت (Feb19-Mar20)
آج اپنی تخلیقی صلاحیتوں پر اعتماد کریں اور ان صلاحیتوں کا مثبت استعمال یقینی بنا کر کامیابی کا حصول ممکن بنانے کی کوشش کریں اور اگر آپ شادی شدہ ہیں تو اپنی شریک حیات یا بچوں کو فراموش مت کریں۔ آج بہت زیادہ محتاط رہیں ورنہ نقصان کا اندیشہ ہے۔
نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔
صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔