شائع 14 جون 2018 07:15am

کن لوگوں پر صدقۃ الفطر کی ادائیگی فرض ہے؟

عید الفطر کی نماز پڑھنے سے پہلے فطرانے کی ادائیگی ہر مسلمان پر فرض ہے۔

خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق فطرانہ ہر اس شخص مسلمان پر فرض ہے، جس کے پاس ایک دن اور ایک رات کا کھانا اور اپنی بنیادی ضروریات سے زائد کچھ رقم موجود ہے۔ اس پر صرف اپنا ہی نہیں بلکہ اپنے زیر کفالت افراد، بیوی بچوں، کا بھی فطرانہ ادا کرنا فرض ہے۔

فطرانہ ہر مسلمان نوجوان، بوڑھے، مرد اور عورت پر فرض ہے جو رمضان کے اختتام اور شوال کی ابتداء کو پالے۔ جو شخص رمضان المبارک کا آخری سورج غروب ہونے کے بعد وفات پا جائے، اس کے لواحقین کو اس کا بھی فطرانہ ادا کرنا ہو گا اور اگر کوئی بچہ رمضان المبارک کا آخری سورج غروب ہونے سے پہلے پیدا ہوجائے تو اس کے والدین پر اس کا فطرانہ ادا کرنا بھی فرض ہوگا۔

Read Comments