آج کا دن کیسا رہے گا؟ 18 جون 2018

اپ ڈیٹ 18 جون 2018 11:10am

حمل(Mar21-April19)

آج آپ کو اپنی ذات جاذبیت اور کشش سے فائدہ اٹھاکر اپنی مقبولیت اور اپنی کاروباری ساکھ ہی کو بہتر نہ بنانا ہوگا بلکہ اپنی منزل کا حصول بھی یقین بنانا ہوگا۔ اپنے گھر کی تزئین و آرائش کرنے یا نیا گھر خریدنے کے لئے سرمایہ کاری کرنے کے مواقع میسر آسکیں گے۔

ثور(April20-May20)

آج ستاروں کے براہ راست اثرات کی وجہ سے آپ کی پیار و محبت بھری زندگی میں تناؤ پیدا ہوسکتا ہے اس لئے آج آپ انتہائی احتیاط سے کام لے کر اپنے معاملات کو نمٹانا ہوگا جبکہ اپنے ساتھ دوسروں کی جانب سے ہمدردی کی توقعات بالکل نہ رکھیں کیونکہ آپ کا درد سمجھنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

جوزا (May21-June21)

آج اپنی سماجی مشکلات کو حل کرنے کے لئے آپ کی گفتگو کرنے اور دوسروں کو اپنے نظریات سے ہم آہنگ کرنے کی صلاحیت عروج پر ہوگی اور آپ بہت سی کامیابیاں حاصل کرسکتے ہیں۔ شام میں اپنے پرانے ملتوی شدہ معاملات کو مکمل کرنے کی کوششوں میں بھی کامیاب ہوسکیں گے۔

 سرطان (June22-July22)

آج دن کے آغاز میں ہی آپ کئی ایک فنکارانہ سرگرمیوں کا آغاز کرنے کی کوشش کرسکتے ہیں اور اس کے علاوہ آپ سیر و تفریح کے کسی پروگرام کو بھی حتمی شکل دے کر اسے زیر عمل لاسکتے ہیں اگر ایسا ہوتو آپ کو فروخت و مسرت کے علاوہ اپنے شریک حیات سے موجودہ تعلقات کو بھی بہتر بنانے میں مدد مل سکے گی۔

 اسد (July23-Aug22)

آج اپنے کام کے علاوہ اپنی توجہ صرف اور صرف اپنی محبت کو حاصل کرنے کے لئے ہی مرکوز رکھیں کیونکہ اپنے مسائل کے حل کے لئے آج آپ کو بہترین مواقع میسر آسکیں گے اور ان کا کوئی نہ کوئی حل تلاش کرنے میں بھی ضرور کامیابی حاصل کرسکیں گے۔

سنبلہ (Aug23-Sep22)

آج آپ کو انتہائی تحمل مزاجی سے کام لینے کے علاوہ ہر طرح کی جلد بازی اور عجلت پسندی سے گریز کرنا بھی لازم ہوگا مگر آپ اپنے ہاتھ سے سارے معاملات کو خراب کردیں گے جبکہ مکمل اعتماد اور تحمل مزاجی سے کام لے کر ہی حالات کو آگے بڑھانے کی کوششوں کو کامیاب بنا سکیں گے۔

 میزان (Sep23-Oct22)

آج کسی سے ایسا کوئی بھی وعدہ کرنے کی کوشش نہ کریں جسے پایہ تکمیل تک پہنچانا آپ کے لئے ممکن نہ ہو لیکن آپ کو پریشان نہیں ہونا چاہیئے کیونکہ یہ صورتحال بہت جلد معمول کے مطابق آجائے گی۔ اس کے علاوہ آج جوش و جذبات اور عجلت سے بچنا ہوگا۔

 عقرب (Oct23-Nov21)

آج آپ کو اپنی خام خیالی یا تصوراتی کیفیات سے بچنا ہوگا تاکہ عملی معاملات کو آگے بڑھاسکیں گے۔ اس کے علاوہ اپنے طے کردہ منصوبوں کو بروئے کار لانے سے گریز کریں کیونکہ آپ کی ترجیحات میں غلطی کا امکان ہے جس کی وجہ سے آپ کو خاطر خواہ نہ تو کامیابی مل سکے گی اور نہ ہی دوسروں سے فائدہ۔

قوس (Nov22-Dec22)

آج خود کو پرسکون اور مطمئن بنانے کے لئے اپنے ممکنہ درکار وسائل کو استعمال میں لاسکیں گے جبکہ دوسروں کے لین دین کے معاملات سے لے کر آپ کے تمام جذباتی اور پیار بھرے تعلققات بھی دباؤ کا شکار ہوسکتے ہیں جس سے آپ میں احساسات اور جسمانی کمزوری کے آثار پیدا ہوسکتے ہیں۔

 جدی (Dec23-Jan19)

آج بہت سے امور آپ کے راستے کی دیوار بن سکتے ہیں اس لئے اپنے طے شدہ کاروباری دورے یا کسی سیر و تفریح کے منصوبے کو ملتوی کردیں۔ آج اپنے پیاروں کے ساتھ کسی بھی قسم کی بحث و تکرار سے گریز کریں ورنہ معاملات ناقابل واپسی ہوجائیں گے۔

 دلو (Jan20-Feb18)

آج اگر آپ میں انتظار کا حوصلہ نہیں ہے تو پھر آپ کئی ایک مواقع ضائع کردیں گے جن کا افسوس بھی بہت دیر تک باقی رہے گا۔ اگر آپ نے مناسب اور بہتر عمل کے لئے خود کو تیار نہ کیا اور متحرک ہوکر کوئی قدم نہ اٹھایا تو سمجھ لیجیئے کہ آپ نے مقابلہ کئے بغیر ہی میچ ہار دیا ہے۔

 حوت (Feb19-Mar20)

آج مالی پریشانی کے خاتمے کے لئے کسی رشتہ دار کی جانب سے آپ کو خاصی معقول رقم جلد ہی موصول ہوسکتی ہے اور یہ وقت آج شام کا بھی ہوسکتا ہے۔ اپنے آپ کو بلا وجہ خدشات کا شکار نہ بنائیں بلکہ اپنے کاروباری کی بہتری اور کامیابی کے لئے کسی دورے کی تیاری کریں۔

 نوٹ: ستاروں کا یہ حال محض تفریحاً پیش کیاجاتا ہے۔ اس پر عقیدت رکھنا یا اسے سچ ماننا صحیح نہیں۔ 

صحیح المسلم حدیث نمبر193۔ کتاب الایمان باب کفر من قال مطرنا بالنوء کے مطابق یہ کفر ہے۔

Read Comments